• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 1:20 شام
  • پاکستان

جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ جکڑے گئے، رشتہ داروں اور وکلاء کا شدید احتجاج

راولپنڈی میں ملکی تاریخ میں پہلی بار خواتین ملزمان کو بھی ہتھکڑیاں پہنا دی گئیں جس پر خواتین ملزمان کے رشتہ داروں اور ڈسٹرکٹ بار ممبران کا شدید احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل سے کچہری اور واپس جیل تک خواتین ملزمان کے دونوں ہاتھ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے تک ہتھکڑیوں میں جکڑے رہے۔

خواتین ملزمان کے مطابق دونوں ہاتھ ہتھکڑیوں میں جکڑے ہونے کے باعث پولیس وین میں سوار ہونے، اترنے، واش روم جانے اور دوپٹہ درست کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس اہلکار مدد کے بہانے خواتین کو وین میں سوار کرواتے وقت پیچھے سے پکڑتے اور نیچے اتارتے ہوئے ان کے ہاتھ تھامتے تھے۔

وکلاء کا احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئین اور قانون تحت خواتین کو ہتھکڑیاں لگانا غیر آئینی، غیر قانونی، غیر اخلاقی، غیر اسلامی اور غیر انسانی عمل ہے جبکہ خواتین کو سزائے موت بھی نہیں دی جا سکتی۔

ایک سینیئر وکیل شان زیب خان کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے یہ حکم جاری کیا گیا تھا، جو غلط تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے