• ستمبر 25, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 25, 2026 6:46 شام
  • پاکستان

آرم ریسلر نے بچی کے والد سے جان بوجھ کر ہار کر سب کے دل جیت لیے

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

پشاور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کردیا، یہ اہم فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لانگ مارچ 5 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ لانگ مارچ کو مؤخر کرنے کا یہ اہم فیصلہ پارٹی کی سیاسی کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔

فی الحال پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے 5 اکتوبر کی نئی تاریخ اور آئندہ کے تمام سیاسی و عملی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی احکامات جلد جاری کیے جائیں گے۔

گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کے ایک اہم زوم اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے مجوزہ لانگ مارچ کو چار اکتوبر تک ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی۔

پشاور میں منعقدہ اس تین گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ اور دیگر سیاسی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ پارٹی قیادت اس وقت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) اور پاکستان پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہے، اہم سیاسی فیصلوں کے لیے پیپلز پارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی کا انتظار کر رہی ہے۔

جس کے بعد پی ٹی آئی 6 سے 10 اکتوبر کے درمیان آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے۔

اجلاس میں بعض ارکان نے محمود خان اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے سیاسی کردار پر سخت تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے