• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 3:06 شام
  • پاکستان

کراچی: پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز کے طیارے میں دوران پارکنگ انجن نمبر دو میں آگ کی اطلاع ملنے پر مسافروں نے ہنگامی اخراج کیا تاہم پی آئی اے ترجمان نے آگ لگنے کی تردید کردی۔

ذرائع کے مطابق ائیر بیس طیارہ کو جدہ ائیرپورٹ کے پارکنگ اسٹینڈ پر پارکنگ کے دوران مذکورہ واقعہ پیش آیا جہاں انجن میں آگ کی اطلاع پر پائلٹ نے ہنگامی انخلا کا عمل شروع کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مسافروں کو ہنگامی اخراج کے راستوں سے سلائیڈز کھول کر بحفاظت باہر نکال لیا گیا تاہم اس دوران چند مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، مسافروں کو طبی معائنے اور علاج کے لیے جدہ ائیرپورٹ کے کلینک منتقل کیا گیا۔

• پی آئی اے کا طیارہ خراب ہونے سے کراچی کی 6 پروازیں منسوخ

• پی آئی اے کا بوئنگ طیارہ بار بار حادثات سے دوچار کیوں؟

• کوئٹہ ائیرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار پی آئی اے کا طیارہ 26 گھنٹے بعد روانہ

جدہ ائیرپورٹ کے فائر شعبے کے حکام بھی فوری فائربریگیڈ کے ہمراہ طیارے کے پاس پہنچے جہاں پی آئی اے جدہ حکام نے ائیرپورٹ کے تمام حکام اور سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو فوری طور پر مطلع کیا جب کہ جدہ ائیرپورٹ حکام نے پی آئی اے کے عملے سے معاملے کے متعلق پوچھ بھی کی۔

پی آئی اے ترجمان کا مؤقف:

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے کی جدہ ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ ہوئی، طیارہ جیٹی پر لگا تھا اس دوران گراؤنڈ اسٹاف نے طیارے کے ایک انجن میں آگ کا شبہ ظاہر کیا، پائلٹ نے ایس او پی کے تحت مسافروں کو باہر نکالنے کے لیے طیارے کے ایمرجنسی سلائیڈز (شوٹ) کھولے۔

ترجمان نے کہا کہ کچھ مسافر جیٹی کے ذریعے طیارے سے باہر آئے اور باقی مسافروں کو ایمرجنسی سلائیڈز (شوٹ ) کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا جب کہ کارروائی کے دوران کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق طیارے کی تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد آگ کا شبہ غلط ثابت ہوا، متاثرہ طیارے کی جدہ لاہور پرواز 20 سے 22 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، جدہ لاہور پرواز کے 40 مسافروں کو ہوٹل بھیج دیا گیا جب کہ باقی مسافر گھر چلے گئے۔

پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ مہاجرین افغانستان جاچکے، تقریباً 23 ہزار کوئٹہ میں موجود

60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا

پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

اسلام آباد: سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی زندگی کی بازی ہار گئی

مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے، وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے: خواجہ آصف

کنزیومرکورٹ نے برانڈلوگو والے بیگ کے30 روپے اضافی وصول کرنے پر معروف برانڈکو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا

پاکستان کا بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان

عظمیٰ کے پی کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، وزیراعلیٰ پنجاب پختونخوا کی بہو ہیں: کیپٹن (ر) صفدر

تازہ ترین

• 7 منٹ پہلے پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

• 1 گھنٹے پہلے شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

• 1 گھنٹے پہلے پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

• 1 گھنٹے پہلے پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

• 1 گھنٹے پہلے ہاکی انڈیا نے پاکستان کی نیوٹرل وینیوپر میچز کی درخواست مسترد کردی

ہاکی انڈیا نے پاکستان کی نیوٹرل وینیوپر میچز کی درخواست مسترد کردی

• 2 گھنٹے پہلے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

• 2 گھنٹے پہلے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی پیشرفت پر گفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی پیشرفت پر گفتگو

• 2 گھنٹے پہلے کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم شہریوں کے تشدد سے ہلاک

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پسند کی شادی پر سالے نے بہنوئی کو قتل کردیا، ملزم شہریوں کے تشدد سے ہلاک

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے