عام طور پر انٹرنیٹ پر وائرل ٹرینڈز لوگ تفریح کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
مگر چین میں ایک خاتون کو 26 سال بعد حقیقی خاندان سے ملا دیا گیا تو اس کی ماضی اور آج کی تصاویر وائرل ٹرینڈ بن گئیں۔
جی ہاں واقعی صوبہ شان ڈونگ سے تعلق رکھنے والی سن مائی ہوا کو اس کے خاندان نے اس وقت ڈھونڈا جب ایک آن لائن صارف کوشین نے خاتون کی کہانی شیئر کی۔
ایک گاؤں کے دورے کے دوران اس آن لائن صارف کا سامنا سن مائی ہوا سے ہوا۔
خاتون کے بال سفید تھے جبکہ دیکھنے میں ذہنی مریض لگ رہی تھی۔
کوشین کو جلد علم ہوا کہ سن مائی ہوا کا تعلق اس علاقے سے نہیں اور طویل عرصے سے اپنے خاندان سے ملنے کی خواہش ظاہر کرتی رہی ہیں۔
ذہنی طور پر مسائل کا سامنا کرنے کے باوجود سن مائی ہوا تجارتی اصطلاحات کو دہرانے اور درست طریقے سے لکھنے کی حیران کن صلاحیت کی مالک ہیں۔
وہ اپنا نام بھی لکھ سکتی ہیں اور مزید 2 نام جن کے بارے میں لوگوں کا ماننا تھا کہ خاتون کے رشتے داروں کے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بیجنگ کے متعدد علاقوں کو بھی شناخت کرنے میں کامیاب رہیں۔
ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ خاتون کی پیدائش 1968 میں بیجنگ میں ہوئی اور ایک بااثر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ انگلش بولنے کے ساتھ ساتھ رقص میں بھی مہارت رکھتی تھیں۔
ان دعوؤں کی تصدیق تو نہیں ہوسکی مگر یہ مانا جاتا ہے کہ وہ 2000 میں غائب ہوگئی تھیں اور خاندان کی جانب سے برسوں تک انہیں تلاش کیا گیا۔
خاتون کا خاندان سے رابطہ ٹوٹ گیا اور وہ شان ڈونگ میں رہنے لگیں۔
کوشین نے خاتون کے ڈی این اے ٹیسٹ کا انتظام کرایا اور اس کے نتیجے میں سن مائی ہوا کے بڑے بھائی کو بیجنگ میں ڈھونڈ لیا گیا۔
اس طرح یہ خاتون اپنے خاندان سے دوبارہ ملنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ان کے والدین کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ ایک بڑی بہن امریکا میں مقیم ہے۔
یہ ابھی تک واضح نہیں کہ خاتون کا کیس ہیومین ٹریفکنگ کا ہے یا وہ بیجنگ سے کیسے غائب ہوئیں۔
دنیا کا وہ ملک جہاں فون چھوڑ کر مطالعہ کرنے پر لوگوں کو معاوضہ دیا جاتا ہے
فٹبال کھیلنے کے شوقین ہاتھی کی ویڈیو وائرل
کشتی الٹنے کے بعد 3 دن تک سمندر میں رہنے والا بچہ کرشماتی طور پر زندہ بچ گیا
مجسموں کی اس تصویر میں موجود اصل انسان کو تلاش کرسکتے ہیں؟
دنیا کے معمر ترین شخص بننے کے منتظر 119 سالہ فرد کی طویل ترین زندگی کا راز جانیں
دنیا کا پہلا بغیر بازوؤں والا ریسنگ ڈرائیور، وہ کیسے تیز رفتار گاڑی دوڑاتا ہے؟
ایک ٹیچر نے کروڑوں سال پرانے ڈائنا سور کے قدموں کے نشانات دریافت کرلیے
10 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ اس تصویر میں بچے کی ماں کونسی ہے؟
106 سالہ شخص کا طرز زندگی جو بہت زیادہ منفرد ہے
ویڈیو: ہاتھی کی گردن میں پھنسے ٹائر کو نکال دیا گیا
کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر جینز کا رنگ نیلا کیوں ہوتا ہے؟
33 سال میں دنیا کے 233 ممالک اور خطوں میں سفر کرنیوالے شخص نے کتنے روپے خرچ کیے؟
تازہ ترین
• 7 منٹ پہلے 26 سال بعد اپنے خاندان سے ملنے میں کامیاب ہونیوالی خاتون
• 12 منٹ پہلے وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ
• 16 منٹ پہلے این سی سی آئی اے نے رضوان سے کیا پوچھا؟ سوالنامہ سامنے آگیا
این سی سی آئی اے نے رضوان سے کیا پوچھا؟ سوالنامہ سامنے آگیا
• 17 منٹ پہلے اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری
اقوام متحدہ نے مریم نواز کو 'اپنی چھت اپنا گھر' کامیاب منصوبے پر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے: عظمیٰ بخاری
• 34 منٹ پہلے سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
سپریم کورٹ: ایمان مزاری اور ہادی علی کی سزائیں معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
• 45 منٹ پہلے وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
• 1 گھنٹے پہلے سعودی عرب پر حوثیوں کا گھناؤنا حملہ انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے: ترجمان دفتر خارجہ
سعودی عرب پر حوثیوں کا گھناؤنا حملہ انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے: ترجمان دفتر خارجہ
• 1 گھنٹے پہلے کے پی: پولیس قیادت کا نئے ایکٹ میں افسران کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز پر تحفظات
