• اکتوبر 7, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 7, 2026 5:47 شام
  • پاکستان

کراچی میں لڑکیاں ای بائیکس بھی تیار کرنے لگیں

ایک رات میں 1500 افراد غائب : آسیب زدہ گاؤں کا 200 سال پرانا خوفناک راز آج بھی زندہ

ٹریفک پولیس اہلکاروں کے یونیفارم سفید ہی کیوں ہوتے ہیں؟

جوڑے کی جنگل میں انسٹاگرام لائیو کے دوران خودکشی، اہل خانہ بھی دیکھتے رہے

(7 اکتوبر 2026): پٹرول پمپ سیل کرنے پر آئل کمپنی کے ملازم کو بے دردی سے چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا، جہاں ضلع ہنگولی میں انڈین آئل کمپنی کے ایک ملازم کو اس وقت چاقو کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، جب وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ایک پٹرول پمپ کو سیل کر رہا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پمپ جو پہلے بند تھا اور کچھ دن قبل ہی اس کو دوبارہ کھول کر کام شرروع کیا گیا تھا، جس پر انڈین آئل کمپنی کی ٹیم اس کو سیل کرنے کے لیے پہنچی تھی۔

اس موقع پر مقتول جس کی شناخت شیلکے کے نام سے ہوئی ہے اس کی پمپ کے مالک کے اہلخانہ اور دیگر عملے سے بحث ہوئی جو جلد ہی مار کٹائی میں تبدیل ہو گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق شیلکے پر مبینہ طور پر چاقو سے سات وار کیے گئے، جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تنازع کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے حملہ آور قاتل کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے