• ستمبر 21, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 21, 2026 7:08 شام
  • پاکستان

کوہاٹ واقعہ کے وقت وزیراعلیٰ کہاں تھے؟ وہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے لاہور کی سڑکوں پر موجود تھے، کوہاٹ میں میڈیا ٹاک

وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کبھی پُرامن احتجاج نہیں کرتی، پُرامن لوگ گھروں سے کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے، انہیں اسلام آباد آنے نہیں دیں گے۔

کوہاٹ میں ورکرز سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج کوہاٹ کی فضا سوگوار ہے، دھرتی کے بہادر جوانوں نے ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، سی ایم ایچ کوہاٹ میں زیر علاج زخمی جوانوں کا جذبہ دیدنی ہے، فوج اور پولیس کے جوانوں اور افسران نے بہادری سے آپریشن میں حصہ لیا، ہم سب مل کر دہشت گردی کے ناسور کو ختم کر کے دم لیں گے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بزدل دہشت گرد چھپ کر وار کر رہے ہیں، شہید فہیم کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی شہادت قابل فخر لمحہ ہے، دہشت گرد اس قوم کے جذبے کو کم نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوہاٹ واقعہ کے وقت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کہاں تھے؟ وزیر اعلیٰ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے لاہور کی سڑکوں پر موجود تھے، ان کے پاس انتشار کی سیاست کا وقت ہے، اپنے صوبے کے عوام کے لیے وقت نہیں، سہیل آفریدی نے 15 منٹ ہیلی کاپٹر پر چکر لگایا اور چلے گئے، تعلیم، صحت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے آپ نے کیا کیا ہے؟

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت صرف سوشل میڈیا پر پوسٹیں لگانا جانتی ہے، صوبے میں پولیس کی سہولت کے لیے فرانزک لیب تک موجود نہیں، من پسند لوگوں کو ٹھیکے دے کر پیسے وصول کیے جاتے ہیں، صوبے میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں، اسلام آباد کو بند کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، مسلح جتھوں کو اسلام آباد کی طرف آنے نہیں دیا جائے گا، پی ٹی آئی والے کبھی پُرامن نہیں رہے، پُرامن احتجاج ان لوگوں کی روایت نہیں ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پُرامن لوگ گھروں سے کیل لگے ڈنڈے لے کر نہیں نکلتے، پی ٹی آئی والوں سے حساب لیا جائے گا، فنڈز کے بہانوں کے پیچھے انہیں چھپنے نہیں دیں گے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوہاٹ میں ٹنل اور موٹر وے جیسے منصوبے محمد نواز شریف نے بنائے، خیبر پختونخوا میں جنگلات کاٹے جا رہے ہیں، جعلی سگریٹس کی فیکٹریاں پکڑی گئی ہیں، خیبر پختونخوا میں گولڈ مائننگ کے ٹھیکے کن لوگوں کو دیئے گئے؟ صوبے کا ترقیاتی فنڈ کہاں خرچ ہو رہا ہے، کسی کو معلوم نہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے