• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 4:07 شام
  • پاکستان

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

دو شوہروں اور بیٹے کا پراسرار قتل : پھانسی پانے والی عورت کی لرزہ خیز کہانی

نئی دہلی: بالی ووڈ کے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے ایک نیا دعویٰ کیا ہے کہ ’’پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے بتایا تھا کہ پستول استعمال ہوئی تھی۔‘‘

سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے اپنے بھائی کے پوسٹ مارٹم سے متعلق حال ہی میں سامنے آنے والی کچھ نئی باتوں پر گفتگو کی ہے۔ اپنی تازہ ویڈیو میں شویتا نے دعویٰ کیا کہ سشانت کا پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص نے انھیں بتایا تھا کہ واقعے میں بندوق استعمال ہوئی تھی اور سشانت کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔

شویتا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سشانت پر بہت زیادہ طاقت استعمال کی گئی تھی اور ان کی آنکھوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ تاہم شویتا نے پوسٹ مارٹم کرنے والے شخص کی شناخت یا ان دعوؤں سے متعلق حالات کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔

شویتا سنگھ نے جذباتی ہو کر کہا کہ کسی اپنے کے ساتھ ایسا کچھ ہونے کا تصور کرنا بھی بہت مشکل ہے، اپنے ساتھ پیش آئے واقعے پر انسان بعض اوقات ذمہ دار کو معاف کر سکتا ہے، لیکن جب معاملہ کسی ایسے شخص کا ہو جس سے آپ گہری محبت کرتے ہوں تو معاف کرنا بہت زیادہ مشکل ہو جاتا ہے۔

سلمان خان بھی ڈیپ فیک ویڈیوز کا شکار، بنانے والوں کو جیل بھیجنے کا مطالبہ

سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے جڑے دکھ اور غصے کے باوجود شویتا نے کہا ’’میں خود کو نفرت، انتقام اور رنجش میں گرفتار نہیں کرنا چاہتی۔ میرا خیال ہے کہ میری زندگی کا مقصد محبت، ایمان، نیکی اور خدا کے لیے کھڑا ہونا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت نے جون 2020 میں خود کشی کی تھی اور ان کی موت کے حالات سے متعلق سوالات آج بھی عوامی سطح پر زیر بحث رہتے ہیں۔ شویتا اپنے بھائی کے بارے میں اکثر بات کرتی رہی ہیں اور ان کی موت سے متعلق سوالات کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے