• ستمبر 14, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 14, 2026 8:22 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

نیویارک(14 ستمبر 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بچپن کا گھر فروخت ہو گیا ہے۔ نیویارک شہر کے اس تاریخی مکان کی فروخت 1.93 ملین ڈالر میں طے پائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کبھی پھپھوندی سے بھرا اور آوارہ بلیوں کا اڈا بن جانے والا یہ خستہ حال مکان رینوویشن کے بعد ایک انتہائی جدید اور پرتعیش گھر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی زندگی کے ابتدائی چار سال اس ٹیوڈر اسٹائل کوئنز اسٹیٹ میں گزارے۔

رپورٹ کے مطابق یہ گھر ان کے والد اور معروف ڈیولپر فریڈ ٹرمپ نے انیس سو چالیس میں خود بنایا تھا، تاہم یہ خاندان کے پاس طویل عرصے سے نہیں تھا۔ خستہ حالی کے اس دور میں گھر کی حالت اتنی ابتر ہو چکی تھی کہ پائپ لائنز پھٹنے سے پانی کا رساؤ شروع ہو گیا تھا۔

اس تاریخی مکان کو گزشتہ سال 2025 میں ایک ڈیولپر ٹامی نے آٹھ لاکھ پینتیس ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ پانچ بیڈروم اور تین باتھ رومز پر مشتمل اس گھر کی مرمت پر ٹامی نے آٹھ ماہ کے دوران تقریباً 4.78 کروڑ روپے خرچ کیے۔

رینوویشن کے بعد اس مکان میں جدید شیف کچن، ہیرنگ بون ووڈ فلورنگ اور اسپا جیسے لگژری باتھ رومز بنائے گئے ہیں، جن کی تمام تفصیلات جمعہ کے روز رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں۔

اس مکان کی تاریخ میں کئی بار خرید و فروخت ہو چکی ہے۔ 2017 میں امریکی صدر بننے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے خود بھی اسی مکان کو تقریباً 2.14 ملین ڈالر میں خریدا تھا۔ اس وقت خریدار ‘ٹرمپ برتھ ہوم ایل ایل سی’ نامی کمپنی تھی، اور اس گھر کو کچھ عرصے کے لیے ایئر بی این بی پر کرائے پر بھی دیا گیا تھا۔

اس دوران گھر کے اندر صدر ٹرمپ کے قدِ آدم کارڈ بورڈ کٹ آؤٹ کی کاپی، ان کی مشہور کتاب ‘دی آرٹ آف دی ڈیل’ اور ٹرمپ کی تصویر والے پیپلز میگزین کا فریم شدہ کور بھی رکھا گیا تھا۔ بعد ازاں 2019 میں اسے 2.9 ملین ڈالر کی قیمت پر فروخت کے لیے لسٹ کیا گیا تھا لیکن تب یہ فروخت نہیں ہو سکا تھا۔

موجودہ دور میں اسی سالہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کے ذریعے دولت مند بنے، مین ہٹن میں اپنے نام سے مشہور ‘ٹرمپ ٹاور’ بنوایا اور دہائیوں تک وہیں مقیم رہے، اس سے پہلے کہ انہوں نے اپنی شہرت اور دولت کو سیاست کی دنیا میں جھونک دیا۔

بحیثیت صدر وہ اپنے وائٹ ہاؤس کے امور میں بھی اس نفاست اور مرمت کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے رہے ہیں، جہاں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں ایک بڑا بال روم بھی تعمیر کروایا اور اوول آفس کو گولڈ پلیٹڈ فکسچر سے سجایا جو ان کی ذاتی پراپرٹی اور پرتعیش اندازِ زندگی کی پرانی پہچان ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے