آپ اپنے اسمارٹ فون پر کسی سوشل میڈیا ایپ میں اسکرولنگ میں مصروف ہوں اور اچانک آپ کے پیچھے کوئی عالمی شہرت یافتہ فنکار کھڑا ہو جائے کیونکہ اسے لگ رہا ہو کہ آپ زندگی سے پریشان ہیں تو پھر؟
یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ہالی وڈ کے مقبول اداکار ٹام کروز کی ایسی ہی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے۔
ویسے تو اکثر ان کی مختلف اسٹنٹس کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں مگر اس ویڈیو میں جو ہوا وہ مسکرانے پر مجبور کر دیتا ہے۔
اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹام کروز کسی دفتر کی راہداری سے گزر رہے تھے جب وہ اچانک رک کر ایک خاتون کو دیکھنے لگے جو ان کے خیال میں بہت اداس تھی۔
مگر حقیقت میں وہ خاتون بیٹھ کر اپنے فون میں اسکرولنگ کرنے میں کچھ زیادہ ہی مصروف تھی۔
Klementina نامی خاتون نے فون کی جانب سر جھکایا ہوا تھا اور ٹام کروز کو پیچھے سے لگا کہ وہ اداس ہیں۔
وہ کمرے میں آئے اور خاتون کے کندھنے کو تھپھپا کر پوچھا کہ کیا وہ ٹھیک ہے۔
مگر جب انہیں احساس ہوا کہ درحقیقت خاتون تو سوشل میڈیا ایپس میں اسکرولنگ کر رہی ہیں تو ٹام کروز مسکرائے اور پھر آگے بڑھ گئے۔
وہ خاتون اس غیرمتوقع ملاقات پر دنگ رہ گئیں۔
یہ ویڈیو بظاہر کسی سی سی ٹی وی کیمرے کی ہے اور ویڈیو میں نظر آیا کہ خاتون اداکار کی اس اچانک توجہ پر بھونچکا رہ گئی تھیں۔
بعد ازاں خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ درحقیقت ڈوم اسکرولنگ میں مصروف تھیں اور بالکل بھی اداس نہیں تھیں۔
انہوں نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹام کروز نے ان کا کندھا تھپھپایا تو وہ شاک رہ گئی تھیں۔
ان کے بقول جب انہیں احساس ہوا کہ ان کے ساتھ کون کھڑا ہے تو وہ کوئی ردعمل ظاہر کرنے میں ناکام رہیں۔
اداکار وہاں سے چلے گئے تھے مگر بعد میں ایک بار پھر واپس آئے اور خاتون کے ساتھ ایک تصویر بھی کھچوائی۔
وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا
اس تصویر میں چھپی گاڑی کو تلاش کرسکتے ہیں؟
خاتون کے دماغ میں کیڑے اور ان کے انڈوں کی دریافت
بھارت: بندر شراب کی دکان میں گھس کر شراب پی کر مدہوش، ویڈیو وائرل
78 سالہ خاتون نے 'فورٹ نائٹ' گیم میں معمر ترین اسٹریمر کا ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا
اس تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟
اسکاٹ لینڈ کے ایک جزیرے میں 3 دہائیوں سے زائد عرصے بعد پہلی بار بچے کی پیدائش
وہ ہائی وے اوور چینج جو دیکھنے والوں کو دنگ کر دیتا ہے
خریدتے وقت تازہ اور اچھی کوالٹی کے انڈوں کی پہچان کیسے کی جائے؟
118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا
کیا اس دلچسپ پہیلی کا جواب دے سکتے ہیں؟
سال کا وہ دن جب پوری دنیا میں دن اور رات کا دورانیہ 12، 12 گھنٹوں کا ہو جاتا ہے
تازہ ترین
• 19 منٹ پہلے پاکستان میں سونا فی تولہ 4 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا
پاکستان میں سونا فی تولہ 4 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہوگیا
• 23 منٹ پہلے ٹام کروز کی وائرل ویڈیو جو آپ کو مسکرانے پر مجبور کر دے گی
• 23 منٹ پہلے اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام
اسرائیل جانیوالے طیارے کا واقعہ ممکنہ طورپر دہشتگردکارروائی تھی: سکیورٹی حکام
• 32 منٹ پہلے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی 7 شرائط پر امریکی جواب موصول ہو گیا ہے، ایران
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی 7 شرائط پر امریکی جواب موصول ہو گیا ہے، ایران
• 34 منٹ پہلے پختونخوا میں گورنر راج لگے گا یا ایمرجنسی ؟ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور
پختونخوا میں گورنر راج لگے گا یا ایمرجنسی ؟ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف آپشنز پر غور
• 39 منٹ پہلے دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
دبئی سے اسرائیل جانیوالی پرواز کے کاک پٹ میں کیا صورتحال پیش آئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
• 1 گھنٹے پہلے اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا
اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا
• 1 گھنٹے پہلے لانگ مارچ سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے: چیئرمین پی ٹی آئی
