• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 5:29 شام
  • پاکستان

کے پی اسمبلی تین بار صوبہ ہزارہ کی قرارداد پاس کر چکی، سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صوبہ ہزارہ کا بل موجود ہے، سردار یوسف

صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ تحریک نے عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ کیا ہے، 4 اکتوبر کو ہری پور صوبہ ہزارہ کنونشن جبکہ 11 اکتوبر کو بٹگرام اور 18 اکتوبر کو کراچی میں کنونشن منعقد ہوگا۔

یہ بات انھوں نے سینیٹر طلحہ محمود کی رہائش گاہ پر سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر، بریگیڈیئر (ر) شہزاد اعوان، امتیاز اسٹور کے چیئرمین امتیاز عباسی، مولانا چراغ الدین شاہ، قاری محبوب الرحمن، سینئر صحافی اشتیاق عباسی نے شرکت کی۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک کے لیے ہم اس سے پہلے بھی ملک کے طول و عرض میں جلسے، جلوس اور ریلیاں کر چکے ہیں، کے پی کے اسمبلی تین دفعہ صوبہ ہزارہ کی قرارداد پاس کر چکی ہے، وفاق کے دونوں ایوانوں میں صوبہ ہزارہ کا بل موجود ہے اب ہم دوبارہ عوام کی طرف بھی رجوع کر رہے ہیں کیوں کہ صوبہ ہزارہ کے لیے بھرپور عوامی تائید اور حمایت ہمیں حاصل ہے۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ مرکز سے صوبوں تک تو جاتا ہے لیکن نیچے نہیں جاتا، 4 اکتوبر کو ہری پور میں بھرپور صوبہ ہزارہ کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ جس میں سول سوسائٹی، علماء، طلباء، اور عوام کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔

امتیاز عباسی نے کہا کہ صوبہ ہزارہ ہماری امیدوں کا مرکز ہے صوبہ بنے گا تو پوری دنیا کے سیاح یہاں پر آ ئیں گے۔

بریگیڈیئر (ر) شہزاد اعوان نے کہا کہ چھوٹے صوبے وفاق کو مضبوط کریں گے اس سلسلے کو زیادہ طویل نہیں کرنا چاہیے۔

مرکزی کوآرڈی نیٹر پروفیسر سجاد قمر نے کہا کہ صوبہ ہزارہ تحریک نے بھرپور رابطہ عوام مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے، ہری پور کے بعد بٹگرام اور پھر 18اکتوبر کو کراچی میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں متعلقہ ذمہ داران سے رابطے کر کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور تمام ذمہ داران کی مشاورت کے ساتھ بھرپور کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے