• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 4:09 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

اسلام آباد : پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان سفارتی اورسرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے دوطرفہ ملاقات کی، ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر ہوئی۔

اس دوران پاکستان اور سعودی عرب نے اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے سفارتی اور سرکاری (ڈپلومیٹک اور آفیشل) پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کر دی اور ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کیے گئے۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر جاری پیغام میں اس شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا "مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہو رہی ہے کہ آج میں نے اپنے بھائی شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔”

Pleased to announce that on the sidelines of #UNGA2026, I signed today with my brother, His Highness Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, the “Agreement between Islamic Republic of Pakistan and Kingdom of Saudi Arabia on the abolition of visa requirements for holders of… pic.twitter.com/9w1F2z41f5 — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026

Pleased to announce that on the sidelines of #UNGA2026, I signed today with my brother, His Highness Prince Faisal bin Farhan @FaisalbinFarhan, the “Agreement between Islamic Republic of Pakistan and Kingdom of Saudi Arabia on the abolition of visa requirements for holders of… pic.twitter.com/9w1F2z41f5

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) September 21, 2026

اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تبادلوں کو پہلے سے کہیں زیادہ آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قدم پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور وسعت دینے کا باعث بنے گا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے