• ستمبر 22, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 22, 2026 4:58 شام
  • پاکستان

مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا

عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق

شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ

جب 24 سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

اسلام آباد : نادرا کی جانب سے پیدائش سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی خصوصی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے شرائط اور طریقہ کار جاری کردیا۔

قومی شناختی کارڈ و اندراج اتھارٹی (نادرا) نے ایسے تمام پاکستانی شہریوں، بالخصوص غیر رجسٹرڈ خواتین اور مرد حضرات کے لیے ایک بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے جو برتھ سرٹیفکیٹ (پیدائش سرٹیفکیٹ) نہ ہونے کی وجہ سے اپنا قومی شناختی کارڈ نہیں بنوا سکے تھے۔

FOLLOW ARY TUBE FOR MORE

نادرا کی جانب سے یہ خصوصی سہولت 31 دسمبر 2026 تک کے لیے فراہم کی گئی ہے۔

شادی شدہ خواتین کے لیے شرائط و طریقہ کار

18 سال سے زائد عمر کی وہ شادی شدہ خواتین جن کے پاس یونین کونسل سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ موجود ہو اور ان کے والدین (والد یا والدہ میں سے کوئی ایک) اور شوہر کا شناختی کارڈ یا نائکوپ بنا ہوا ہو۔

خاتون کو نکاح نامے اور بائیومیٹرک تصدیق کے لیے شناختی کارڈ کے حامل شوہر اور والد یا والدہ میں سے کسی ایک کے ساتھ نادرا سینٹر جانا ہوگا۔

اگر والد، والدہ یا شوہر فوت ہو چکے ہیں لیکن ان کا ریکارڈ نادرا کے پاس موجود ہے، تو نادرا دفتر میں چند سادہ سوالات کے تسلی بخش جوابات دینے پر درخواست جمع کر لی جائے گی۔

غیر شادی شدہ خواتین

18 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خواتین کے لیے شوہر سے متعلق تمام شرائط لاگو نہیں ہوں گی، انہیں صرف اپنے والدین کے کوائف اور بائیومیٹرک تصدیق فراہم کرنا ہوگی۔

24 سال سے زائد عمر کے مرد حضرات کے لیے رعایت

24 سال سے زائد عمر کے ایسے مرد حضرات جنہوں نے ابھی تک شناختی کارڈ نہیں بنوایا، اگر ان کے والدین اور کسی ایک بہن یا بھائی کا شناختی کارڈ یا نائکوپ بنا ہوا ہے، تو وہ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

درخواست دہندہ کو شناختی کارڈ کے حامل والد یا والدہ کے ہمراہ نادرا سینٹر آنا ہوگا۔ اگر والدین کا انتقال ہو چکا ہو تو شناختی کارڈ کے حامل بھائی یا بہن کے ہمراہ نادرا دفتر جا کر درخواست جمع کرائی جا سکتی ہے۔

نادرا کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس سہولت کے تحت فراہم کیے گئے کوائف کے مطابق شناختی کارڈ پر درج کی جانے والی والدین کی تفصیلات، درخواست دہندہ کی تاریخِ پیدائش اور جائےِ پیدائش کا اندراج تاحیات تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے 31 دسمبر 2026 سے قبل اپنے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر سے رجوع کر سکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے