• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 5:53 شام
  • پاکستان

پی سی بی کے اختیار اور اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، اونر پاکستان چیمپئنز

پاکستان چیمپئنز نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت نہیں کر سکے گی۔

پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مطلوبہ این او سی جاری نہ کرنے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

کامل خان نے باضابطہ طور پر سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کی تھی اور ٹیم کی شرکت کے حوالے سے ہونے والی بات چیت میں بھی مسلسل مصروف رہے۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اختیار اور اس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، ہمیں اس بات پر افسوس ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو کرکٹ کے ان عظیم لیجنڈز کے عالمی ایونٹ میں پاکستان چیمپئنز کی نمائندگی کرنے کا موقع نہیں مل سکے گا۔

ہم اپنے کھلاڑیوں اور مداحوں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے صبر، سمجھ بوجھ اور مسلسل حمایت کا مظاہرہ کیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے