• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 8:56 شام
  • پاکستان

انوکھا گاؤں، رکشا ڈرائیور بھی کروڑ پتی، ہر گھر محل جیسا اور ہر دروازے پر لگژری کار

ٹیڈ کازنسکی : انتہائی ذہین طالب علم ’یونابومبر‘ کیسے بن گیا؟ ہوشربا داستان

امریکا میں ’شارک‘ سڑکوں پر تیرنے لگیں

درخت کی ٹہنی گرنے سے زخمی شہری کو 8 کروڑ معاوضہ دینے کا حکم

روس نے نیٹو کو ممکنہ جوہری ردعمل سے خبردار کر دیا۔

رکن ممالک کو بھیجے گئے ایک سفارتی دستاویز کے مطابق روس نے نیٹو کو خبردار کیا ہے کہ اگر مغربی اتحاد نے بالٹک خطے میں واقع روسی علاقے ‘کیلینن گراڈ’ کا رابطہ منقطع کرنے کی کوشش کی تو وہ اپنے تمام تر عسکری وسائل، بشمول جوہری ہتھیار، استعمال کرنے کے لیے تیار ہے۔

بدھ کے روز بھیجے گئے اس سفارتی مراسلے میں دعویٰ کیا گیا کہ ماسکو کے پاس "یہ معلومات موجود ہیں کہ نیٹو کیلینن گراڈ کا فضائی اور بحری محاصرہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے”۔

نیٹو کی جانب سے ردعمل سیکرٹری جنرل مارک روٹے نے دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو ایک دفاعی اتحاد ہے اور روس کو "جوہری دھمکیاں دینا بند” کر دینا چاہیے، ساتھ ہی انہوں نے اس دستاویز کو غیر مفید قرار دیا۔

مارک روٹے نے اس دھمکی کی سنگینی کو بھی کم اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ "پیوٹن جانتے ہیں کہ نیٹو کے ساتھ براہِ راست تصادم میں وہ کبھی جیت نہیں سکتے”۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے