• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 9:21 شام
  • پاکستان

2300 سال سے زائد قدیم ارسطو کا اسکول دریافت

ملازم نے 10 ہزار روپے کم تنخواہ دینے پر فیکٹری کو آگ لگادی

شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈالنے والی ماں کو سزا ہوگئی

نوجوان لڑکوں کو سفاکی سے قتل کرنیوالے سیریل کلر کا بھیانک انجام

پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بیٹر محمد شہزاد نے ’پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ 1‘ کے تیسرے راؤنڈ میں 49 گیندوں پر سنچری جڑ دی۔

پریذیڈنٹس ٹرافی گریڈ 1 کے تیسرے راؤنڈ میں پی ٹی وی کے بیٹر محمد شہزاد نے 49 گیندوں پر سنچری بنا کر کسی بھی پاکستانی بیٹرز کی جانب سے تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ کے دوران شہزاد نے جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا اور سابق پاکستانی کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ دیا۔

مصباح الحق نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی جو اس وقت تک کسی پاکستانی بلے باز کی تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ تھا۔

4️⃣9️⃣ balls. A new Pakistan first-class record! 🔥 Mohammad Shahzad smashes the fastest first-class 💯 by a 🇵🇰 batter, and 8th overall, in the Al Batal Presents ABS Developers President's Trophy Grade-I clash against Kingsmen Academy 🏏#PresidentTrophy | #PakistanCricket pic.twitter.com/cEerhnL2iE — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2026

4️⃣9️⃣ balls. A new Pakistan first-class record! 🔥

Mohammad Shahzad smashes the fastest first-class 💯 by a 🇵🇰 batter, and 8th overall, in the Al Batal Presents ABS Developers President's Trophy Grade-I clash against Kingsmen Academy 🏏#PresidentTrophy | #PakistanCricket pic.twitter.com/cEerhnL2iE

— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2026

محمد شہزاد نے 12 چوکوں اور 8 چھکوں پر مشتمل دھواں دار اننگز کھیل کر اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سابق کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف 2014 میں 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی جبکہ 2021 میں حسن علی نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 58 گیندوں پر خیبرپختونخوا کے خلاف سنچری بنائی تھی۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے