• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 2:23 شام
  • پاکستان

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ خاتون کے قتل کا نوٹس لیا تھا

نواب ٹاؤن کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر اپنی 80 سالہ والدہ سلمیٰ لطیف کو چھری کے وار کرکے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے بزرگ خاتون کے قتل کا نوٹس لیا تھا، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن صدر عبداللہ عمران چیمہ کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نواب ٹاؤن انسپکٹر محمد قاسم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم نے جائیداد کے تنازع پر اپنی والدہ سلمیٰ لطیف کو چھری کے وار کرکے بے دردی سے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ خواتین کو قتل کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم اب پولیس کی گرفت میں ہے، مضبوط چالان مرتب کروا کر اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے