• ستمبر 29, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 29, 2026 2:58 شام
  • پاکستان

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

اہلیہ کے علاج کیلیے مسلسل جدوجہد، 81 سالہ شوہر کی ویڈیو نے سب کو رُلا دیا

پکوڑے کے اسٹال میں ’چٹنی‘ نہ ملنے پر لاتیں اور مُکے چل گئے، ویڈیو وائرل

جاپانی شخص کئی سالوں تک غیرآباد مکان کا کرایہ کیوں دیتا رہا؟؟

ریاض (29 ستمبر 2026): سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج 2027 سیزن میں بیرون ملک سے آنے والے عازمین کیلیے نیا پیکیج متعارف کرایا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اگلے برس 2027 کے حج سیزن کے لیے مملکت سے باہر سے آنے والے عازمین حج کے لیے ایک نیا اور جامع پیکیج متعارف کرایا گیا ہے۔

اس پیکیج میں ’الیکٹرانک پاتھ‘ پلیٹ فارم پر ایک ہی ای ایگریمنٹ کے ذریعے سعودی عرب آمد سے روانگی تک تمام بنیادی خدمات شامل ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس جامع پیکیج میں چار بنیادی سروسز، مقدس مقامات کی خدمات، مکہ اور مدینہ میں ہاسپٹلیٹی فیسیلیٹیز( مہمان نوازی کی سہولتیں)، ٹرانسپورٹیشن اور کیٹرنگ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اختیاری اضافی خدمات بھی دستیاب ہیں۔

اس جامع پیکیج سے، غیر ملکی حج امور کے دفاتر اور ایجنسیاں، مختلف عازمین کے گروپوں کے لیے ان کی ضروریات کے مطابق واضح اور لچکدار ایگریمنٹ فریم ورک کے اندر موزوں پروگرام تیار کر سکیں گی۔

وزارت کے مطابق پیکیج کا اجرا حج 2026 کے لیے ابتدائی تیاریوں کے حصے کے طور پر کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 اور پیلگرم ایکسپیریئنس پروگرام کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ ان کوششوں کا مقصد عازمین حج کو آسانی اور اطمینان کے ساتھ مناسک حج ادا کرنے کے قابل بنانا اور ان کے روحانی تجربے کو مزید بہتر بنانا ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے