• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 4:38 شام
  • پاکستان

اجلاس کی صدارت کیلئے سی ای او ڈاکٹر شاہد رضا چلڈرن اسپتال پہنچ گئے

مہینوں سے ویران چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسکے تحت آج اسپتال سابقہ انتظامیہ سے نئی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا.

اسپتال کی حوالگی اور تحویل کا اہم اجلاس چلڈرن اسپتال نارتھ کراچی میں جاری ہے. اجلاس کی صدارت کیلئے سی ای او ڈاکٹر شاہد رضا چلڈرن اسپتال پہنچ گئے.

اسپتال کا انتظام نئے سرے سے سنبھالنے کیلئے اہم اجلاس میں ایڈمنسٹرٹر عارف نیاز نے بھی شرکت کی.

اسپتال کے 400 سے 450 ملازمین کے مستقبل کا معاملہ بھی اجلاس میں زیرغور آئے گا. ملازمین کی بڑی تعداد اسپتال کے احاطے میں موجود ہے.

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے