• ستمبر 15, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 15, 2026 11:37 صبح
  • پاکستان

اسمارٹ گلاسز : خواتین کی خفیہ ویڈیوز کیخلاف اہم اقدام

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے پیغام ہے اور اسکے مثبت اثرات سامنے آئیں گے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سامسون میں نوجوانوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ترک صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مل کر قدم اٹھایا ہے تا کہ اسلامی دنیا کو پیغام دیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے مثبت پیشرفت ہورہی ہے اور ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔

ایک سول کے جواب میں ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ منصفانہ دنیا کے حق میں وکالت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں جو کچھ ہورہا ہے ہم اسے بغور دیکھ رہے ہیں اور نہ صرف ہرمز بلکہ خلیج کے بہت سے حصوں میں سنجیدہ نوعیت کی مشکلات ہیں۔

سعودی عرب میں نئی بجٹ ایئرلائن

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا موقف ہے کہ اسلامی دنیا کو درپیش مشکلات پر جلد ازجلد قابو پانا چاہیے اور اس مقصد کیلیے ترکیہ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ اس معاملے کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا کیونکہ ترکیہ سے لوگوں کی بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے