• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:01 شام
  • پاکستان

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کو منشیات کے تین مقدمات میں بری کردیا تھا

سندھ ہائیکورٹ نے ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کی بریت کے خلاف دائر سرکاری اپیلوں کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

سماعت کے دوران پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ اپیلوں کی تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔ عدالت نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کی بریت کے خلاف دائر اپیلوں کی سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے انمول عرف پنکی اور اس کے ساتھیوں کو منشیات کے تین مقدمات میں بری کردیا تھا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے