پولیس نے حملہ آوروں اور قتل کی وجہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ میڈ سندھو کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میڈ سندھو پر شام تقریباً 6 بجے دو نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے بعد وہ شدید زخمی حالت میں سڑک پر گرے اور اسی وقت جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کے بعد ’گولڈی ڈھلون‘ نامی فیس بک اکاؤنٹ سے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ بھی سامنے آیا، تاہم پولیس اس پوسٹ کی حقیقت کی تحقیقات کر رہی ہے۔
میڈ سندھو سوشل میڈیا پر میک اپ، فیشن اور طرزِ زندگی سے متعلق کانٹنٹ کیلئے مشہور تھے جبکہ وہ مختلف پنجابی فلموں میں بھی کام کر چکے تھے۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
