• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 12:38 شام
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

دوحہ: قطر کے وزیر اعظم نے بھی نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دے دیا ہے۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ’’جنگی مجرم‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باوجود دوحہ اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھے گا۔

برطانوی براڈ کاسٹر پیئرز مورگن نے قطری وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے پوچھا کہ کیا وہ نیتن یاہو کو جنگی مجرم سمجھتے ہیں، جس پر انھوں نے جواب دیا کہ ’’یقیناً۔ غزہ میں جو کچھ کیا گیا ہے وہ جنگی جرائم ہیں، اور جو بھی اس کا ذمہ دار ہے وہ جنگی مجرم ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اسکولوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، کوئی بھی جواز ایسے حملوں کو درست قرار نہیں دے سکتا۔

اینڈی برنہم لیبر پارٹی کانفرنس کی تقریر کے دوران والد کے ذکر پر رو پڑے

سات اکتوبر کے حماس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قتل عام قرار دیا اور کہا اس کے ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے۔ قطر کے وزیر اعظم نے حماس کے عسکری آپریشنز کی مالی معاونت کے الزامات مسترد کر دیے اور کہا کہ اسرائیلی حکومت نے قطر کے خلاف مہم چلائی جس کا مقصد ثالث کے طور پر اس کے کردار کو کمزور کرنا تھا۔

قطر نے دوحہ پر حملے کی بھی مذمت کی، شیخ محمد نے نیتن یاہو پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ اپنے اور اپنی حکومت کے اقدامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش میں سیاسی طور پر قطر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انھوں نے 9 ستمبر 2025 کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی قطر کی مذمت بھی دہرائی۔ اس حملے میں حماس کے عہدیداروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جب کہ اس وقت قطر ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھا۔ حملے میں حماس کے پانچ ارکان اور قطر کا ایک سیکیورٹی اہلکار مارا گیا تھا۔

شیخ محمد نے کہا ’’جب ہم ثالثی کر رہے تھے تو اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا۔‘‘ انھوں نے اس واقعے کو کسی ثالث پر اپنی نوعیت کا غیر معمولی اور بے مثال حملہ قرار دیا اور کہا ’’نیتن یاہو نے حد پار کر دی ہے، بالکل اسی طرح جیسے وہ اس سے پہلے بھی کئی دوسری حدود پار کر چکے ہیں۔‘‘

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے