• ستمبر 30, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 30, 2026 10:58 صبح
  • پاکستان

کیا دن رات کا دورانیہ ہمیشہ 24 گھنٹے ہی رہتا ہے؟ تحقیق میں نیا انکشاف

نیپال میں پہاڑ چند سیکنڈز میں ٹوٹ کر دریا میں گر گیا، ویڈیو وائرل

ٹریفک ای چالان اب بجلی کے بل میں لگ کر آئیں گے؟ تجویز پیش کر دی گئی

ایک ملک کے وزیراعظم پر موبائل فون چوری کا الزام، پارلیمنٹ نے استثنیٰ ختم کر دیا!

کراچی: صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے بحری جہاز ’اونر 25‘ میں کراچی سے تعلق رکھنے والے تین پاکستانی بھی شہید ہو گئے ہیں جن میں سیکنڈ آفیسر کاشف عمر بھی شامل ہیں، جن کی معصوم بیٹی نے ایک ویڈیو میں وزیر اعظم شہباز شریف سے روتے ہوئے اپیل کی تھی کہ ان کے والد کو بچایا جائے۔

شہید سید کاشف عمر کی بیٹی نے ویڈیو میں گزشتہ رات حکومت پاکستان اور اغوا کاروں سے والد کی رہائی اپیل کی تھی، آنکھوں میں آنسو لیے لرزتے ہاتھوں سے وہ وزیر اعظم سے اپنے بابا کو واپس وطن واپس لانے کی اپیل کر رہی تھی۔

بیٹی نے کہا ’’شہباز انکل ۔۔ میرے بابا کی برتھ ڈے ہے۔۔ مجھے ان کے ساتھ برتھ ڈے منانی ہے ۔۔ میرے بابا کو واپس لے آئیں۔‘‘

لیکن اس بیٹی کی اپنے بابا کے ساتھ سالگرہ منانے کی خواہش اب کبھی پوری نہیں ہوگی، کیوں کہ صومالی قزاقوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اس کے والد دار فانی سے کوچ کر چکے ہیں۔ معصوم بچی کے آنسو بہتے ہی رہ گئے ہیں۔

بحری جہاز کو چھڑا لیا گیا

واضح رہے کہ صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے جہاز ’اونر 25‘ پر صومالی فورس کے آپریشن میں قزاقوں کے یرغمال تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جاں بحق تینوں پاکستانیوں کا تعلق کراچی سے تھا، صومالی بحری فورس نے ساڑھے پانچ ماہ سے قید جہاز کے عملے کی بازیابی کے لیے آپریشن کیا تھا۔

جہاز ’اونر ٹوئنٹی فائیو‘ کے عملے میں 10 پاکستانیوں سمیت بھارت، میانمار اور انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے شامل تھے۔ جہاز کے سیکنڈ انجینئر سید حسین یوسف نے بتایا کہ تین پاکستانی، ایک بھارتی اور میانمار کا ایک باشندہ جان سے گیا۔ جاں بحق پاکستانیوں میں سیکنڈ آفیسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور رفیع اللہ خان شامل ہیں۔ تین پاکستانیوں سمیت 4 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بحری قزاقوں نے فرار ہوتے ہوئے جہاز کو نقصان پہنچایا، متاثرہ جہاز کو صومالی فورس کے جہاز سے باندھ کر وساکو شہر لے جایا جا رہا ہے جو تین روزکی مسافت پر ہے، اور زخمیوں کے علاج معالجے کا مناسب انتظام موجود نہیں ہے۔ سید حسین یوسف نے مطالبہ کیا کہ میتوں کی وطن واپسی اور زخمیوں کے علاج کے لیے فوری کارروائی کی جائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے