• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 4:52 شام
  • پاکستان

ابتدائی پروازوں میں سکیورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں

فلائی دبئی کے واقعے کے بعد دبئی سے اسرائیل کے لیے پہلی پرواز دوبارہ روانہ ہو گئی ہے.

تاہم یہ واضح رہے کہ یہ معمول کی فلائی دبئی سروس نہیں بلکہ اسرائیلی ایئرلائن آرکیا کی دبئی میں پھنسے اسرائیلیوں کو واپس لانے والی خصوصی پرواز تھی۔

اس سے قبل فلائی دبئی کی پرواز FZ1073 ستمبر کو دبئی سے تل ابیب جاتے ہوئے شدید سکیورٹی واقعے کا شکار ہوئی تھی۔ معاون پائلٹ نے کپتان پر حملہ کیا، جس کے بعد طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ واقعے کے بعد فلائی دبئی نے دبئی–تل ابیب پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی تھیں۔ اس کے بعد اسرائیلی حکام نے دبئی میں پھنسے اسرائیلی مسافروں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازوں کی اجازت دی۔

3 اکتوبر کو آركيا کی پہلی خصوصی پرواز دبئی سے روانہ ہوئی اور اسرائیلی مسافروں کو واپس لانے کے لیے تل ابیب پہنچی۔

ابتدائی پروازوں میں سکیورٹی انتظامات سخت رکھے گئے ہیں. رپورٹ کے مطابق مسافروں کو فی الحال سامان جہاز کے کارگو ہولڈ میں رکھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے