• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 5:16 شام
  • پاکستان

سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے انھیں وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

سندھ کی سرکاری جامعات کی کنٹرولنگ اتھارٹی وزیر اعلی سندھ نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو آئندہ 4 برس کے لیے جامعہ کراچی کا وائئس چانسلر مقرر کردیا ہے اور وزیر اعلی کی منظوری کے بعد سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ نے انھیں وائس چانسلر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وہ گزشتہ دو برس سے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل نجی سیکٹر کی جامعہ اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں ایکٹ کے تحت ان کی تقرری آئندہ 4 سال کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے جمعہ کی صبح تینوں نامزد امیدوار ڈاکٹر وسیم قاضی ، ڈاکٹر معظم خان اور ڈاکٹر شفیق الرحمن سے خود ملاقات کی تھی جس کے بعد ڈاکٹر وسیم قاضی کے نام کی منظوری دی گئی۔

سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی کنوینر شپ میں قائم تلاش کمیٹی نے ڈاکٹر وسیم قاضی کو 86 ، ڈاکٹر معظم کو 74 اور ڈاکٹر شفیق الرحمان کو 71 مارکس دیے تھے۔

یاد رہے کہ جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی پہلی باقاعدہ چار سالہ مدت 28 جولائی 2026 کو پوری ہوگئی تھی اور اس اثناء میں این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد کو جامعہ کراچی کا اضافی چارج دیا گیا تھا، ڈاکٹر طفیل احمد اس وقت 20 روزہ بیرون ملک دورے پر موجود ہیں۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے