• ستمبر 24, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 24, 2026 3:18 صبح
  • پاکستان

3 سالہ بچی نے منفرد عالمی ریکارڈ بنا لیا

’’آئی فون لنگر‘‘ پولیس نے مفت تقسیم روک دی

سیانا کوا گولفر بن بیٹھا! (دلچسپ ویڈیو دیکھیں)

1980 کے ’’AI‘‘ وائرل ٹرینڈ نے 45 سال سے مفرور خاتون چور کو کیسے پکڑوایا؟

(23 ستمبر 2026): امریکی ریاست مسوری میں عدالت نے شیرخوار بیٹی کو اوون میں ڈال کر جان سے مار دینے والی ماں کو سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماں نے نومولود بیٹی کو بستر پر سلانے کے بجائے اوون میں رکھا دیا جس سے وہ جھلس کر ہلاک ہوگئی تھی۔ عدالت نے اس کیس میں خاتون کو 13 سال قید کی سزا سنائی۔

مجرمہ کی شناخت 28 سالہ ماریہ تھامس کے نام سے ہوئی جنہوں نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ان کی غفلت سے نومولود بیٹی کی موت ہوئی۔ مجرمہ پر فرسٹ ڈگری قتل کا مقدمہ بھی تھا لیکن وکیل کے ساتھ معاہدے کے بعد قتل کی دفعہ ختم کر دی گئی۔

دل دہلا دینے والا واقعہ 9 فروری 2024 کو کنساس سٹی میں پیش آیا تھا۔ پولیس کو دوپہر 1:30 بجے کال آئی کہ ایک بچہ سانس نہیں لے رہا۔ جب پولیس گھر پہنچی تو بچی جلی ہوئی حالت میں مردہ پائی گئی۔

اُس وقت کے پراسیکیوٹر نے اس واقعے کو انتہائی ہولناک قرار دیا تھا۔ پولیس کے مطابق خاتون نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو سلانے جا رہی تھیں لیکن غلطی سے اسے اوون میں رکھ دیا۔

عدالت نے کہا کہ ماریہ تھامس نے اپنی مرضی سے جرم قبول کیا اور اسے سزا کا علم ہے، اسے کوئی ذہنی بیماری نہیں ہے، اسے جیکسن کاؤنٹی جیل سے ریاستی جیل منتقل کیا جائے اور متاثرین کے فنڈ میں 68 ڈالر جمع کروائے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے