• ستمبر 23, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 23, 2026 11:28 شام
  • پاکستان

فالمتھ ڈاکس کے قریب پانی میں تقریباً 250 کلوگرام وزنی امریکی بم کی نشاندہی ہوئی

برطانیہ کے شہر فالمتھ میں ایک ڈاک یارڈ کے قریب پانی سے دوسری جنگ عظیم کے زمانے کا مشتبہ بم ملنے کے دو روز بعد 300 سے زائد گھروں کو خالی کرا لیا گیا۔

حکام کے مطابق پیر کے روز فالمتھ ڈاکس کے قریب پانی میں تقریباً 250 کلوگرام وزنی امریکی بم کی نشاندہی ہوئی، جس کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے۔

ڈیوون اور کارنوال پولیس اور کارنوال کونسل نے جائے وقوعہ کے گرد تقریباً 750 میٹر کا حفاظتی حصار قائم کیا ہے اور اس علاقے میں رہنے والے شہریوں سے اپنے گھر چھوڑنے کی اپیل کی ہے۔

بم ڈسپوزل ماہرین پر مشتمل ٹیم مشتبہ بم کا جائزہ لے رہی ہے۔ کونسل کے عملے اور رضاکاروں کی جانب سے گھر گھر جا کر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے میں مدد دی جا رہی ہے۔

متاثرہ افراد کے لیے کِلی گریو اسٹریٹ، آل سینٹس چرچ میں عارضی استقبالی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

حکام نے شہریوں کا تعاون کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے سے دور رہنے اور ہنگامی خدمات کے اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مشتبہ بم کی دریافت کے بعد ابتدائی طور پر زمین اور سمندر میں 150 میٹر کا حفاظتی حصار قائم کیا گیا تھا۔ آج کے لیے حکام نے ابتدا میں اسے 1400 میٹر تک بڑھانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم، بعد میں اسے کم کرکے تقریباً 755 میٹر کر دیا گیا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے