• ستمبر 20, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 20, 2026 4:30 شام
  • پاکستان

24سال سے قید بچوں نے پہلی بار سورج کی روشنی دیکھی

آگ اور بجلی کے بغیر کھانا پکانے کا بیگ، حیرت انگیز ایجاد

لندن سے بنگلادیش جانے والی پرواز میں مسافر لڑ پڑے، ویڈیو وائرل

شوہر نے میکے سے واپس نہ آنے پر بیوی کی ناک کاٹ دی

کراچی: شہر قائد کے علاقے لسبیلہ فلمستان ٹاور کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جب کہ 9 سالہ بچی زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی شناخت 35 سالہ گل اندام کے نام سے ہوئی، جب کہ زخمی بچی نسرین کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت مقتولہ کا شوہر گھر سے سامان لینے کے لیے باہر گیا تھا، شوہر کے گھر سے نکلتے ہی ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ گزشتہ 6 ماہ سے اپنے شوہر کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی، اس کا آبائی تعلق افغانستان سے تھا اور وہ اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھتی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ چند روز بعد اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک روانہ ہونے والی تھی۔

واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جب کہ گولیوں کے 3 خول بھی برآمد ہوئے۔ پولیس نے زخمی 9 سالہ بچی کا ابتدائی بیان بھی قلم بند کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق زخمی بچی نے پولیس کو بتایا کہ گھر میں فائرنگ کرنے والا شخص ان کا پرانا محلے دار تھا۔ پولیس نے بچی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم فائرنگ کی اصل وجہ اور واقعے کے دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے