• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 1:28 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

شمالی کوریا نے مشرقی ساحل سے سمندر کی جانب ایک بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے، جنوبی کوریا کی فوج کا دعویٰ ہے کہ میزائل نے 700 کلو میٹر سے زیادہ فاصلہ طے کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے بتایا کہ میزائل مشرقی ساحلی شہر وونسان سے فائر کیا گیا، میزائل کے تجربے کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا جبکہ فوج نے مزید میزائل تجربات کے خدشے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا نے امریکا اور جاپان کے ساتھ میزائل سے متعلق انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے کا اعلان کیا ہے۔

جاپان نے بھی ہنگامی انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے۔

امریکی پیسیفک کمانڈ کے مطابق اسے میزائل تجربے کا علم ہے اور وہ اتحادیوں اور شراکت داروں سے رابطے میں ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی کمانڈ نے کہا ہے کہ موجودہ جائزے کے مطابق یہ واقعہ امریکی اہلکاروں یا علاقے اور اتحادیوں کے لیے فوری خطرہ نہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربہ کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ کے جنوبی کوریا کے مطالبے کو مسترد کرنے کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔

یمن میں لڑائی زور پکڑ گئی، خطے میں جنگ کا خدشہ منڈلانے لگا

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے سرحدی علاقے میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں پر شمالی کوریا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا جن میں 3 جنوبی کوریائی فوجی شدید زخمی ہوئے تھے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے