• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 12:29 شام
  • پاکستان

کرسٹا پائیک کے خوفناک جرم کے پیچھے اصل کہانی کیا تھی؟

بیوی نے باہر گھمانے نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

ایک ماہ کے شیر خوار کو کئی بار بیچ دیا گیا، والدین سمیت 7 افراد گرفتار

باپ کی لاش چار سال تک فریج میں کیوں رکھی؟ خاندان نے حیران کن وجہ بتادی

کویت: کویت کی وزارتِ داخلہ نے فلاحی منصوبے کی آڑ میں عطیات جمع کرنے اور انہیں ذاتی منافع کے لیے فروخت کرنے کے الزام میں پانچ غیر ملکی گرفتار کرلئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنرل ڈپارٹمنٹ آف کریمنل انویسٹی گیشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے غیر ملکی ملزمان میں تین شامی اور دو مصری شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ فرنیچر منتقل کرنے والی ایک کمپنی کے ایک ملازم نے فلاحی ادارے کی اجازت یا علم کے بغیر اس کے فلاحی عطیات کے پروجیکٹ کی ویب سائٹ اور ٹیلیفون نمبر کرائے پر حاصل کیے تھے۔

ملزمان اس ویب سائٹ اور ٹیلیفون نمبر کا استعمال کرتے ہوئے عطیہ دہندگان کو یہ دھوکہ دے کر کپڑے، الیکٹرونکس، فرنیچر اور خوراک کی شکل میں عطیات وصول کر رہے تھے کہ ان عطیات کو فلاحی مقاصد کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق ملزمان فلاحی مقاصد پر خرچ کرنے کے بجائے ان عطیات کو مختلف نمائندوں کے ذریعے اکٹھا کرتے تھے اور پھر انہیں مقامی مارکیٹوں میں فروخت کر دیتے تھے یا مالی منافع کے لیے بیرونِ ملک برآمد کر لیتے تھے۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ غیر قانونی سرگرمی فلاحی پروجیکٹ کے نام پر مسلسل چلائی جا رہی تھی، جس سے مبینہ طور پر تقریباً 60,000 کویتی دینار ماہانہ منافع حاصل ہو رہا تھا۔

مانچسٹر میں رحمان صالح اور سلام احمدیان پر فرد جرم عائد

حکام نے کمپنی کے گودام کا بھی پتہ لگا لیا ہے جہاں سے ضبط شدہ سامان کے سلسلے میں ضروری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے