• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 7:25 شام
  • پاکستان

’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘

اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد

جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی

یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!

اسلام آباد: حکومت نے ایندھن کی بچت اور اضافی کفایت شعاری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری گاڑیوں کے لیے فیول کوٹہ میں 50 فیصد کمی کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مالی سال 27-2026کے لیے نان ای آر ای بجٹ میں 5 فیصدک ٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام قسم کی نئی گاڑیوں اور پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سرکاری ملازمین اور وزرا کے بیرون ملک دوروں پر3 ماہ کے لیےمکمل پابندی ہوگی، ناگزیر بیرون ملک سفر کی صورت میں وزرا اور اہلکار صرف اکانومی کلاس میں سفر کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انٹرسٹی اجلاسوں کے علاوہ دیگر تمام میٹنگز ٹیلی کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی، سرکاری سطح پر کسی بھی قسم کا رسمی ڈنر ہوسٹ کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

حکومت کی جانب سےفنڈ شدہ تمام سیمینارز، ٹریننگز اور کانفرنسز پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے۔ تمام شادی کی تقریبات اور فنکشنز میں صرف ایک ڈش پیش کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں دکانیں اور بازار رات 9 بجے جبکہ میرج ہالز اور مارکیٹس رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ریسٹورنٹس اور کیفے رات 11بجے بند ہونگے جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مستثنیٰ ہوگی، میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، پٹرول پمپس اور آئی ٹی کمپنیاں بازار بندش کے احکامات سے مستثنیٰ ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے