• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 6:58 شام
  • پاکستان

ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی

سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں عدالتی امور کی انجام دہی میں سہولت کے لیے 87 سرکاری گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی گئی۔

سندھ کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلعی عدالتوں اور سندھ ہائیکورٹ کے نئے ججز کو سرکاری گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ نے عدالتی افسران اور ججز کے لیے 87 گاڑیوں کی درخواست کی تھی۔

سندھ کابینہ نے سندھ ہائیکورٹ انتظامیہ کی درخواست پر سرکاری گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے