پرانا سامان خریدنے والی فیملی کو سوٹ کیس سے کیا ملا؟ دل دہلا دینے والا واقعہ
مرغیوں کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا
عمر بڑھنے کے ساتھ دن چھوٹے ہونے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ تحقیق
شادی کی تقریب میں دولہا کی مشین گن سے فائرنگ
اسلام آباد (22 ستمبر 2026): سعودی عرب میں پاکستانی مشنز میں واقع نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے دفاتر کی بندش کے حوالے سے اہم اطلاع دے دی گئی۔
نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلیے اہم پیغام جاری کیا جس میں انہیں مطلع کیا گیا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے پیشِ نظر 23 ستمبر 2026 بروز بدھ ریاض، جدہ اور مدینہ کے پاکستانی مشنز میں واقع نادرا دفاتر بند رہیں گے۔
پیغام میں پاکستانیوں کو بتایا گیا کہ وہ اس دوران نادرا کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
نادرا نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خصوصی سہولت فراہم کر دی
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
