• ستمبر 12, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 12, 2026 5:11 شام
  • پاکستان

سعودی عرب کے بنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے سعودی عرب کے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں ڈرون حملوں کے ذریعے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنیادی شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں پائپ لائن کو نقصان پہنچا جبکہ بعض شہری بھی زخمی ہوئے۔

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اس نوعیت کے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور سعودی عرب کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے منافی ہیں۔ سعودی عرب میں سول تنصیبات پر حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایسے اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان نے سعودی قیادت، حکومت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اعادہ کیا ہے۔

پاکستان نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں پہلے بھی کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے