’’125 سال سے مسلسل روشن دنیا کا واحد بلب‘‘
اے آئی کو چکما دینے والی شرٹ : حیرت انگیز ایجاد
جب ملازمہ کے سیب کھاتے ہی صدیوں پرانے نایاب ہیرے کی چوری پکڑی گئی
یہ شخص ’عورت‘ کیوں بن گیا؟ شاطرانہ چال!
کراچی (17 ستمبر 2026): سرجانی ٹاؤن میں روز قبل بے دردی سے قتل کیے جانے والی ماں اور 3 معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا قاتل مقتولہ کا نندوئی نکلا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے تین روز قبل گھر میں ماں اور تین بچوں کے قتل کا معمہ تین روز میں ہی حل کر لیا۔ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ قریبی رشتے دار نکلا، جس نے گرفتاری کے بعد دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 معصوم بچوں کے قتل کا معمہ حل ہو گیا ہے۔ قاتل مقتولہ کے شوہر کو بہنوئی ہمایوں نکلا، جس کو گرفتار کر کے پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے اور دوران تفتیش اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔
ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
