• ستمبر 17, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 17, 2026 2:48 شام
  • پاکستان

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

سینئر پولیس افسران نے وزیرقانون آفتاب عالم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ پولیس ایکٹ2017 لانےکامقصد پولیس کو بااختیاربنانا اور سیاسی مداخلت کا خاتمہ تھا۔

افسران نے کہا کہ نئے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 سے پولیس میں سیاسی مداخلت اور اثرورسوخ ہوگا اور اس کے نفاذکے بعد پولیس فورس بااختیار نہیں رہےگی جب کہ آئی جی کے اختیارات سیاسی قیادت کو منتقل کرنے سے امن وامان کی صورتحال پرمنفی اثرات پڑیں گے اور آئی جی پی کا عہدہ بےاختیار ہوجائےگا۔

مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ایکٹ کے تحت آئی جی کی تعیناتی وفاقی حکومت کے نامزد افسران میں سے وزیراعلیٰ کریں گے، کسی ایک نام پرمتفق نہ ہونےکی صورت میں وزیراعلیٰ وفاقی حکوت کو مزید3 نام بھیجنےکا کہہ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایس پیز، ڈی پی اوز، ڈی آئی جیز، آر پی اوز اور ایڈیشنل آئی جیز کی تعیناتی اور تبادلے وزیراعلیٰ کریں گے، پولیس پالیسی بورڈ کی سربراہ آئی جی کے بجائے وزیراعلیٰ ہوگا جب کہ آپریشنز کی پیشگی منظوری بھی وزیراعلیٰ سے لی جائے گی۔

وزیرقانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے جیونیوز سے بات چیت میں بتایا کہ آئی جی سمیت پولیس افسران سے ملاقات ہوئی ہے، پولیس افسران نے کچھ شقوں پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو افسران کے نقطہ نظر سےمتعلق آگاہ کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نےکمیٹی کو پولیس نظام میں بہتری لانےکیلئے مکمل اختیارات دیے ہیں، وزیراعلیٰ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں، فیصلوں کا اختیار حکومت کے پاس ہوناچاہیے۔

دوسری جانب وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے جیونیوز سےبات چیت میں کہا کہ آئی جی اور چیف سیکرٹری وفاق کے نمائندے ہوتے ہیں، دونوں کی تقرری کا اختیارکسی صورت صوبائی حکومت کو نہیں ملےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں آئی جی سے اختیارات لینے سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہوسکتی ہے، صوبائی حکومت نےکوئی بھی غیرقانونی کام کیا تو وفاقی حکومت ان کو روکنےکیلئے اپنے آپشنز استعمال کرےگی۔

پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں رہائش پذیر 8 لاکھ مہاجرین افغانستان جاچکے، تقریباً 23 ہزار کوئٹہ میں موجود

60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیر مطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا

پی آئی اے کی اسلام آباد سے مانچسٹر کی پرواز کی میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

اسلام آباد: سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی زندگی کی بازی ہار گئی

مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے، وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے: خواجہ آصف

کنزیومرکورٹ نے برانڈلوگو والے بیگ کے30 روپے اضافی وصول کرنے پر معروف برانڈکو 50 ہزار روپے جرمانہ کردیا

پاکستان کا بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ پوری شدت سے بھرپور جواب دےگی: فضل الرحمان

تازہ ترین

• 1 منٹ پہلے سعودی عرب پر حوثیوں کا گھناؤنا حملہ انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

سعودی عرب پر حوثیوں کا گھناؤنا حملہ انتہائی قابل تشویش اور قابل مذمت ہے: ترجمان دفتر خارجہ

• 8 منٹ پہلے کے پی: پولیس قیادت کا نئے ایکٹ میں افسران کے اختیارات وزیراعلیٰ کو دینے کی تجویز پر تحفظات

• 9 منٹ پہلے اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی کے تشویشناک رویوں کے نئے واقعات کا انکشاف

اوپن اے آئی کی جانب سے اے آئی کے تشویشناک رویوں کے نئے واقعات کا انکشاف

• 54 منٹ پہلے بھارت: ریاست آسام میں ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل

بھارت: ریاست آسام میں ہاتھی ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی، ٹرین سروس معطل

• 1 گھنٹے پہلے پی آئی اے کی کراچی سے جدہ پہنچنے والی پرواز میں آگ کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی اخراج

• 2 گھنٹے پہلے شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

شادی سے قبل خودکشی کرنے کا سوچ رہی تھی: مومنہ اقبال

• 2 گھنٹے پہلے پنجاب: امتحان میں خراب نتائج پر ٹیچرز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

• 2 گھنٹے پہلے پاکستان کوبچانے اور چلانے کا واحد طریقہ انتظامی یونٹ کا قیام ہے: مصطفیٰ کمال

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے