متعدد صارفین نے قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کو نامناسب اور بے حسی پر مبنی عمل قرار دیا۔
پاکستانی صحافی ریحان طارق کو قبرستان میں پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
پاکستانی میزبان ریحان طارق نے حال ہی میں قبرستان میں ایک خصوصی پوڈکاسٹ ریکارڈ کیا جس کی جھلک انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی۔
پوڈکاسٹ میں قبرستانوں سے منسلک پراسرار واقعات، کالے جادو اور معجزات جیسے موضوعات پر گفتگو ہو گی، تاہم یہ قسط تاحال جاری نہیں ہوئی۔
View this post on Instagram
قبروں کے درمیان پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے میزبان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ کیا پوڈکاسٹ ریکارڈ کرنے کے لیے کوئی دوسری جگہ نہیں ملی؟ جبکہ دوسرے نے لکھا کہ کم از کم مرنے والوں کو تو سکون سے رہنے دیں۔
ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
