• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 3:31 شام
  • پاکستان

پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

ماسکو (6 اکتوبر 2026): روس میں طاعون پر تحقیق کرنے والی لیبارٹری میں کام کرنے والی خاتون محقق کی ہلاکت کے بعد ملک میں طاعون پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

ماسکو ٹائمز کے مطابق سایبیریا کے علاقے ارکتسک میں طاعون پر تحقیق کرنے والی لیبارٹری میں کام کرنے والی خاتون محقق کی موت دوران تحقیق ان کے ہاتھ سے ایک ٹیسٹ ٹیوب ٹوٹنے کے 6 دن بعد ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹیوب میں طاعون کے جرثومے نے خاتون کو متاثر کیا اور شدید بیماری کے باعث اسے اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں وہ چھٹے روز چل بسی۔

بتایا جا رہا ہے کہ خاتون محقق کی ہلاکت کے بعد ان سے رابطے میں آنے والے تقریباً 200 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جس میں سے تقریباً 100 افراد کو اسپتال میں داخل کر کے ان کی سخت طبی نگرانی کی جا رہی ہے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ سائبیریا میں قرنطینہ کیے گئے افراد ‘بالکل ٹھیک’ ہیں اور ان کے روزانہ بلڈ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں جس کے بعد ان میں سے 2 میں کورونا وائرس جبکہ 2 مزید میں رائنو وائرس (نزلہ اور زکام) کی تشخیص ہوئی مگر کوئی بھی فرد طاعون سے متاثر نہیں پایا گیا ہے۔

دوسری جانب حکام کی جانب سے خاتون کی موت کا سبب بننے والے طاعون کی قسم کی بھی وضاحت نہیں کی گئی۔

تاہم میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ خاتون محقق کی موت نیومونک طاعون کی وجہ سے ہوئی ہے، جس کو عالمی ادارہ صحت طاعون کی مہلک ترین اور جان لیوا قسم قرار دیتا ہے۔

Daria Shipilova did research on sensitivity of antibiotics on Yersinia Pestis at Irkutsk Institute in Russia. THIS MEANS THEY HAVE ANTIBIOTIC RESISTANT YERSINIA PESTIS IN THE LAB. If this mutation of Yersinia Pestis was leaked, WE ALL HAVE A BIG PROBLEM. https://t.co/yA5B1mb75G — Dr. Paul Cottrell (@dr_cottrell) October 5, 2026

Daria Shipilova did research on sensitivity of antibiotics on Yersinia Pestis at Irkutsk Institute in Russia.

THIS MEANS THEY HAVE ANTIBIOTIC RESISTANT YERSINIA PESTIS IN THE LAB.

If this mutation of Yersinia Pestis was leaked, WE ALL HAVE A BIG PROBLEM. https://t.co/yA5B1mb75G

— Dr. Paul Cottrell (@dr_cottrell) October 5, 2026

بوبونک طاعون کے برعکس، جو زیادہ تر لمف نوڈز (غدود) کو متاثر کرتا ہے، نیومونک طاعون براہِ راست نظامِ تنفس کو متاثر کرتا ہے اور علاج نہ ہونے کی صورت میں بہت تیزی سے سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ طاعون تیزی سے پھیلنے والی وبائی بیماری ہے، جس نے ماضی میں کروڑوں افراد کو موت کی نیند سلا دیا۔ چودہویں صدی میں اسے “بلیک ڈیتھ” کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے