• اکتوبر 5, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 5, 2026 12:08 شام
  • پاکستان

دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟

ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا

سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری

میری بیوی بچے کہاں ہیں؟ ڈیڑھ سالہ ٹیٹو سنگھ کی کہانی کا اصل راز کیا ہے؟

کراچی (5 اکتوبر 2026): مچھروں کی یلغار ہو تو لوگوں کی اکثریت مچھر مار کوائل جلاتی ہے لیکن یہ کتنا خطرناک ہے نئی تحقیق میں ہولناک انکشاف سامنے آیا ہے۔

صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال کے باعث ملک کی مضافاتی بستیوں میں پہلے ہی مچھروں کی بہتات ہوتی ہے جب کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی یلغار شہروں میں بھی بڑھ رہی ہے۔

لوگوں کی اکثریت مچھروں سے بچنے کے لیے گھروں میں موسکیٹو کوائل جلاتی ہے، لیکن ماہرین صحت بند کمرے میں اس کے دھوئیں کو صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیتے ہیں۔

ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق 7 سے 8 گھنٹے جلنے والے ایک کوائل سے خارج ہونے والے باریک ذرات کی مقدار 70 سے 137 سگریٹ کے برابر ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ کوائل کے دھوئیں میں کاربن مونو آکسائیڈ، بینزین اور دیگر کیمیکلز شامل ہوتےہیں، جو آنکھ، ناک اور گلے میں جلن، کھانسی، سر درد، تھکن اور سانس لینے میں دشواری پیدا کر سکتے ہیں۔

مچھر مار کوائل بالخصوص دمے کے مریضوں کے لیے شدید پریشانی کا سبب بن سکتا ہے۔ کیونکہ بچے، بزرگوں کے ساتھ سانس کے مریض خاص طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے