• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 7:22 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

کراچی (13 ستمبر 2026): نوجوان آل راؤنڈر رضا اللہ نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں وہ کارنامہ انجام دیا جو اس سے پہلے کوئی ملکی اور غیر ملکی کرکٹر انجام نہ دے سکا۔

انگلینڈ میں پہلی بار وائٹ واش کے بعد جہاں پاکستان ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر تنقید کی جا رہی ہے، وہیں ایجسٹن میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان کھلاڑی رضا اللہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

رضا اللہ کو ٹیم میں بطور فاسٹ بولر شامل کیا گیا، لیکن دوسری اننگ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 81 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر انہوں نے نہ صرف پاکستان کو اننگ کی شکست سے بچایا بلکہ اپنے پہلے ہی میچ میں عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

نوجوان کرکٹر نے اپنے ڈیبیو میچ میں 9 چھکوں کی مدد سے سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ انہوں نے محمد عباس کے ساتھ نویں وکٹ کے لیے 121 رنز کی شاندار شراکت بھی قائم کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی نے 2008 میں 9 چھکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے تھے۔

رضا اللہ نے اس کے ساتھ ہی ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری اور نویں نمبر پر سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

رضا اللہ پہلے ہی میچ میں ہیرو بن گئے، ملکی اور غیر ملکی سابق کرکٹرز بھی پرستار

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے