• ستمبر 13, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 13, 2026 8:00 شام
  • پاکستان

چلتی ٹرین کے ساتھ مسافر کے گھسٹنے کی لزرہ خیز ویڈیو

ڈاکٹروں کا انوکھا کارنامہ، مریض کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پلاسٹر کے بجائے گتا باندھ دیا

نوجوان لڑکوں کو لوٹنے والی لٹیری دلہن فرضی رشتے داروں سمیت گرفتار، طریقہ واردات بھی سامنے آگیا

انڈہ ابالنے کا حیرت انگیز طریقہ : من پسند زردی کیسے بنے گی؟

کراچی (13 ستمبر 2026): نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے آئرس بائیومیٹرک کے حصول اور بچوں کی رجسٹریشن کیلیے مختلف شہروں میں خصوصی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور گجرات میں نادرا کی ٹیموں نے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کیے اور بڑی تعداد میں بچوں، اساتذہ اور عملے کے افراد کے آئرس اسکین کیے۔

لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں واقع مختلف اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یہ سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں اسکول رجسٹریشن مہم کے تحت نادرا کی ٹیموں نے موبائل رجسٹریشن وینز کے ہمراہ اسکولوں کے دورے کیے اور بچوں کے ب فارم بنانے اور آئرس اسکین کی کارروائیاں انجام دیں۔

اسی طرح، صوبہ سندھ میں نادرا کی ٹیموں نے سکھر، جیکب آباد، ٹھل، دادو اور کشمور سمیت مختلف علاقوں میں اسکولوں اور بلدیاتی اداروں میں آئرس کیپچرنگ کی۔

آئرس بائیومیٹرک کیا ہے؟

آئرس بائیومیٹرک شناخت کا تیسرا جزو ہے جس کے ذریعے شہریوں کی شناخت کو مزید محفوظ اور مستند بنایا جا رہا ہے۔ نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر آئرس اسکین بلامعاوضہ کیے جا رہے ہیں۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے