• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 8:40 شام
  • پاکستان

ٹی وی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران ’’اچانک غائب‘‘ ہو گئی!

دنیا میں پہلی بار ’’موٹے‘‘ بچوں کی تعداد ’’دُبلے‘‘ بچوں سے زیادہ ہو گئی!

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے پی ٹی اے سے ’درِ نجات‘ کے ’زامل‘ کا واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ڈرامہ سیریل ’درِ نجات‘ میں شہریار منور (ابوبکر)، درفشاں سلیم (زریاب) اور نمیر خان (زامل) کا کردار نبھا رہے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

عمیرہ احمد کی تحریر اور ثاقب خان کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ‘درِ نجات’ اس وقت اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر ہو رہا ہے۔

یہ ڈرامہ ہر طرف موضوع بحث بنا ہوا ہے اور اس کے مداح روحانیت، ہدایت اور مذہبی منافقت جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

زامل نے زریاب کو چیلنج کیا تھا کہ ابوبکر جیسا شخص کبھی اس سے شادی نہیں کرے گا، اس نے مزید کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں نجات یا بہتری کی حقدار نہیں ہے۔

‘درِ نجات’ میں کہانی نے اس وقت نیا موڑ لیا جب زامل کو زریاب کے نکاح کے بارے میں پتا چلا وہ اب شدید بے چینی اور ذہنی انتشار کا شکار ہے۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ زریاب کبھی زندگی میں آگے بڑھے اور اب وہ اس کی زندگی برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ پڑھیں: درِ نجات میں ابوبکر اور زریاب کے نکاح کا سن کر زامل کا جلنا مداحوں کو پسند آگیا

زامل پہلے ابوبکر کے پاس گیا اور اسے زریاب کی تصاویر دکھائیں جب وہاں دال نہیں گلی تو وہ زریاب کو کہہ رہا ہے کہ وہ ابوبکر سے نکاح نہ کرے اس پر زریاب کہتی ہے کہ وہ بیوی کو طلاق دے کر اس کے پاس آجائے جس پر وہ اُسے آسرا دیتا ہے۔

تاہم زامل کا بار بار زریاب کو واٹس ایپ پر تنگ کرنا اداکارہ رابعہ کلثوم کو پسند نہ آیا اور انہوں نے پی ٹی اے سے کہا ہے کہ وہ زامل کا واٹس ایپ اکاؤنٹ رات 4:30 تک کے لیے بلاک کردے۔

درفشاں سلیم نے بھی اس پر جواب دیا کہ یہ واحد درست حل ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے