کینسر ایسا مرض ہے جس کے شکار افراد اور ہلاکتوں کی تعداد میں گزشتہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
اب ایک تحقیق میں اس کی ایک وجہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ڈنمارک کے آراہوس یونیورسٹی ہاسپٹل کی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔
درحقیقت گزشتہ 25 برسوں میں ذیابیطس سے محفوظ افراد کے مقابلے میں اس دائمی مرض کے شکار مریضوں میں کینسر کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ایسا موٹاپے سے جڑی کینسر کی اقسام کے باعث ہوا۔
موجودہ عہد میں جوان افراد میں فالج جیسے جان لیوا مرض کی شرح میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اس تحقیق میں ڈنمارک کی تمام بالغ آبادی کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔
تحقیق میں دریافت ہوا کہ ذیابیطس ٹائپ کے شکار مردوں میں 2010 سے 2022 کے دوران کینسر کیسز کی شرح میں 12 فیصد جبکہ خواتین میں 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اس کے مقابلے میں 1996 سے 2009 کے درمیان یہ شرح بالترتیب 9 اور 15 فیصد تھی۔
محققین نے بتایا کہ نتائج ذیابیطس کے شکار افراد میں کینسر کے پھیلاؤ پر روشنی ڈالی گئی جبکہ کینسر کی روک تھام یا جلد تشخیص کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
الٹرا پراسیس غذاؤں کے استعمال سے متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں موٹاپے سے جڑی کینسر کی اقسام تیزی سے عام ہو رہی ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ ڈنمارک میں گزشتہ 27 برسوں کے دوران 7 لاکھ سے زائد کینسر کے کیسز سامنے آئے جن میں 75 ہزار 540 ذیابیطس کے مریضوں میں سامنے آئے۔
ان میں مردوں میں آنتوں جبکہ خواتین میں بریسٹ کینسر سب سے زیادہ عام تھا جبکہ پھیپھڑوں کا کینسر دونوں میں دوسری سب سے عام قسم رہی۔
اس سے قبل ستمبر 2026 میں واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ جوان افراد میں کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
امراض قلب کی تشخیص جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے، کیونکہ اس سے سنگین پیچیدگیوں سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس تحقیق میں ایسے شواہد دریافت کیے گئے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ موجودہ عہد کی نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کی حیاتیاتی عمر زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔
خیال رہے کہ ویسے تو ہر فرد کی عمر کا تعین تاریخ پیدائش (کرانیکل ایج) سے کیا جاتا ہے مگر طبی لحاظ سے ایک حیاتیاتی عمر (بائیولوجیکل ایج) بھی ہوتی ہے جو جسمانی اور ذہنی افعال کی عمر کے مطابق ہوتی ہے۔
جینز، طرز زندگی اور دیگر عناصر اس حیاتیاتی عمر پر اثرات مرتب کرتے ہیں اور یہ عمر جتنی زیادہ ہوگی مختلف امراض کا خطرہ بھی اتنا زیادہ بڑھ جائے گا۔
اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جوان افراد کی حیاتیاتی عمر ماضی کی نسلوں سے تعلق رکھنے والوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھتی ہے۔
کافی کی مہک مزاج پر آپ کی توقعات سے زیادہ اثر انداز ہوتی ہے۔
تحقیق کے مطابق حیاتیاتی عمر میں تیزی سے اضافے سے خلیات، اعضا، میٹابولزم اور دیگر جسمانی سسٹمز میں تبدیلیاں آتی ہیں۔
محققین نے بتایا کہ حیاتیاتی اور اصل عمر کے درمیان فرق بڑھنے سے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وجہ سے کسی حد تک وضاحت ہوتی ہے کہ جوان افراد میں کینسر کیسز کی شرح میں تیزی سے کیوں بڑھ رہی ہے۔
جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق
وہ عام غذا جس کو زیادہ کھانا متعدد دائمی امراض اور موت کا خطرہ بڑھاتا ہے
ٹوائلٹ فلش کرنے کا یہ اثر جانتے ہیں؟
امراض قلب کی حیرت انگیز علامت جو جسم پر ظاہر ہوتی ہے
کافی کی مہک کو سونگھنے سے مزاج خوشگوار اور تناؤ گھٹ جاتا ہے، تحقیق
نزلہ زکام سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
خواب دیکھنے سے صحت پر مرتب ہونے والے حیرت انگیز اثر کا انکشاف
کچن میں موجود وہ عام چیز جسکا استعمال قبض سے تحفظ فراہم کرسکتا ہے
شوہر یا بیوی کی نیند کی کمی دوسرے کی صحت پر ایک عجیب اثر مرتب کرتی ہے، تحقیق
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا
دماغ کو ہمیشہ صحت مند رکھنے کیلئے اس آسان عادت کو آج ہی اپنالیں
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
تازہ ترین
• 8 منٹ پہلے ذیابیطس ٹائپ 2 کے مریضوں میں کینسر سے متاثر ہونیکا خطرہ بڑھنے کا انکشاف
• 51 منٹ پہلے امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
امریکی بحریہ کے زیر قبضہ تیل سے بھرے 3 ایرانی بحری جہاز امریکا روانہ: ٹریکنگ ڈیٹا
• 56 منٹ پہلے جوان افراد میں فالج جیسا جان لیوا مرض زیادہ عام ہوتا جا رہا ہے، تحقیق
• 1 گھنٹے پہلے اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
اسلام آباد اورپنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی
• 2 گھنٹے پہلے آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں
آئی فون میں آئی یا کیو آر کوڈ سمیت چند معروف ٹیکنالوجی مخفف کے اصل مطلب جانیں
• 3 گھنٹے پہلے 118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا
118 سال پرانی جیل جسے پرتعیش ہوٹل میں تبدیل کر دیا گیا
• 3 گھنٹے پہلے امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا
• 3 گھنٹے پہلے وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
