• اکتوبر 1, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 1, 2026 5:58 شام
  • پاکستان

ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی مہمند میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، پراسیکیوشن نے الزامات ثابت کیے

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر 5 ملزمان کو قید اور بھاری جرمانوں کی سزائیں سنادیں۔

مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔ عدالت نے ملزم مبشر غنی کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 18 سال قید اور 11 ملین روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اسی طرح ملزم عثمان علی کو بھی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 18 سال قید اور 11 ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔

عدالت نے ملزمان کامران فراز اور رفاق اللہ کو بھی مجموعی طور پر 18، 18 سال قید اور 11، 11 ملین روپے جرمانے کی سزائیں سنائیں۔ ملزم حزب اللہ کو 18 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

پراسیکیوشن کے مطابق ملزمان پر دہشت گردوں کی بھاری مالی معاونت کا الزام تھا اور ان کے خلاف سی ٹی ڈی مہمند میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پراسیکیوشن کے مطابق دوران ٹرائل ملزمان پر جرم ثابت ہوا، جس پر عدالت نے مختلف دفعات کے تحت قید کی سزاؤں کے ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کیے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے