• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 6:33 شام
  • پاکستان

آسٹریلیا کے معمر ترین مرد نے اپنی 113 ویں سالگرہ کے موقع پر اس شخص کو مبارکباد دی جو اس سے بھی زیادہ معمر ہے۔

جی ہاں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کین ویکس دنیا کے دوسرے معمر ترین مرد ہیں جن کی پیدائش نیو ساؤتھ ویلز کے علاقے Grafton میں 5 اکتوبر 1913 کو ہوئی تھی۔

ان سے ایک سال قبل یعنی 5 اکتوبر 1912 کو برازیل کے علاقے Maranguape میں جوآؤ مارینو نیٹو کی پیدائش ہوئی جو اب 114 سال کی عمر کے ساتھ دنیا کے معمر ترین مرد ہیں۔

دنیا کے دونوں معمر ترین مردوں کی تاریخ پیدائش ایک ہے اور اس موقع پر انہوں نے ایک دوسرے کے ساتھ مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔

کین ویکس اس وقت ایک ہوم اولڈ مرکز میں مقیم ہیں اور جوآؤ مارینو کے مبارکبادی پیغام پر بہت زیادہ خوش ہوئے اور ان کے لیے ایک ویڈیو میسج ریکارڈ کراکے انہیں بھی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

114 سالہ جوآؤ مارینو 113 سالہ کین ویکس سے 14 ہزار کلومیٹر دوری پر رہائش پذیر ہیں اور دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کسی پیشگی منصوبے کے بغیر ہوا۔

کین ویکس اس جگہ پر 2018 سے مقیم ہیں جبکہ اس سے قبل 105 سال تک وہ اپنے آبائی قصبے میں رہے۔

ان کے 2 بیٹے اور 3 پوتے پوتیاں ہیں اور دوسری جنگ عظیم میں آسٹریلیا کی فضائی فوج کا حصہ بننے کی کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی۔

1941 میں ان کی شادی جین میکافی سے ہوئی جن سے ان کے 2 بیٹے ہوئے۔

ان کی اہلیہ کا انتقال 1986 میں ہوا تھا اور اس کے بعد وہ برسوں تک خودمختار زندگی گزارتے رہے۔

درحقیقت انہیں جسمانی طور پر متحرک رہنا پسند تھا اور 100 سال کی عمر میں بھی خریداری خود کرتے تھے۔

ان کی پوتی کے مطابق ان کے دادا پرعزم ہیں اور اپنے اردگرد موجود افراد کی زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

برسوں سے کباڑ کا کام کرنے والا شخص اچانک کروڑ پتی بن گیا

تصویر میں چھپی غلطی 10 سیکنڈ میں پکڑ سکتے ہیں؟

پولیس اہلکاروں نے زیرسمندر عجیب اشیا دیکھ کر 2 ہزار سال پرانے نوادرات دریافت کرلیے

میکسیکو میں ایک بہت چھوٹے کتے کو نیشنل گارڈ بنا دیا گیا

جنوبی کوریا کی نہر میں پھنسی شارک کو تین ہفتوں بعد بھی نہ نکالا جاسکا

اس تصویر میں بچی کا باپ کون ہے؟

9 سال پہلے وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بچے اب کیسے نظر آتے ہیں؟

شارجہ میں خاتون نے تفریح کیلئےگھر سے باہر نہ لے جانے پر شوہر سے طلاق مانگ لی

8 ویں منزل سے نیچے گرنے والی خاتون کرشماتی طور پر زندہ بچ گئی

دنیا کا خوبصورت ترین ریلوے اسٹیشن کس ملک میں موجود ہے؟

ریاضی کی اس دلچسپ پہیلی کو حل کر سکتے ہیں؟

ٹام کروز کی وائرل ویڈیو جو آپ کو مسکرانے پر مجبور کر دے گی

تازہ ترین

• 9 منٹ پہلے دنیا کے سب معمر اور دوسرے معمر ترین مردوں کی سالگرہ ایک ہی دن

• 20 منٹ پہلے وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

وزیر اعظم کا علاقائی صورتحال کے تناظر میں گیس کی بلاتعطل درآمد یقینی بنانے پر زور

• 26 منٹ پہلے وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

• 38 منٹ پہلے کراچی: چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام

کراچی: چھینے جانے والے موبائلز کی لوکیشن بتانے کے باوجود پولیس موبائل فونز برآمد کرنے میں ناکام

• 55 منٹ پہلے پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا

پشاور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ سے متعلق درخواست پر عبوری ریلیف دینے سے انکار کردیا

• 1 گھنٹے پہلے کائناتی ذرات کی دریافت میں مدد فراہم کرنیوالے سائنسدان فزکس کا نوبیل انعام جیتنے میں کامیاب

کائناتی ذرات کی دریافت میں مدد فراہم کرنیوالے سائنسدان فزکس کا نوبیل انعام جیتنے میں کامیاب

• 1 گھنٹے پہلے معاہدے پر اتفاق ہوچکا تھا، دستخط سے کچھ دیر پہلے سہیل آفریدی کے مطالبات نے سب ختم کردیا، طلال چوہدری

معاہدے پر اتفاق ہوچکا تھا، دستخط سے کچھ دیر پہلے سہیل آفریدی کے مطالبات نے سب ختم کردیا، طلال چوہدری

• 1 گھنٹے پہلے نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی 50 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

ماخذ: Geo News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے