• اکتوبر 6, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 6, 2026 5:03 شام
  • پاکستان

آئی سی سی نے ممکنہ طور پر سپر 7 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کی پری سیڈنگ کر رکھی ہے

آئندہ برس ون ڈے ورلڈکپ کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کے کی میزبانی میں 14 ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ سیمی فائنلز اور فائنل سمیت تین مختلف راؤنڈز پر مشتمل ہوگا۔

اس راؤنڈ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کی رنر اپ، دوسری اور تیسری پوزیشن والی ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر تین میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم دوسرے راؤنڈ یعنی گروپ مرحلے میں رسائی حاصل کرلے گی۔

اس راؤنڈ میں 10 براہ راست، ایک کوالیفائنگ راؤنڈ ونر اور ایک سپر سیریز ونر ٹیم کو چھ چھ کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دونو گروپس میں راؤنڈ رابن کی طرز پر مجموعی طور پر 30 میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں گروپس کی ٹاپ 3، 3 ٹیموں سمیت دونوں گروپس کی مجوعی طور پر چوتھی پوزیشن والی ٹیم سپر 7 میں رسائی حاصل کریں گی۔

سپر 7 کا مرحلہ مکمل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جس میں کوالیفائی کرنے والی ساتوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی اور یوں اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر 21 میچز کھیلے جائیں گے۔

آئی سی سی نے ممکنہ طور پر سپر 7 مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں کی پری سیڈنگ کر رکھی ہے جس میں بھارت، آسٹریلیا، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکا شامل ہیں۔

تاہم یہ حتمی نہیں ہے، اس میں گروپ مرحلے کے نتائج کے بعد تبدیلی بھی ممکن ہے۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے