• ستمبر 28, 2026
  • آخری اپڈیٹ ستمبر 28, 2026 5:38 شام
  • پاکستان

برف کے بیچوں بیچ آتش فشاں پھٹ پڑا، حیرت انگیز ویڈیو

دنیا کا ویران جزیرہ جہاں 34 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا

بھارتی وزیر نے سوالات کرنے پر نوجوان کو سرِ عام تھپڑ جڑ دیا، ویڈیو وائرل

اے آئی سے ایک ارب افراد کی اموات، بل گیٹس نے خبردار کردیا

کراچی (28 ستمبر 2026): دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے اور پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے بڑھ گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹاپا بڑوں کے ساتھ اب بچوں کے لیے بھی سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے اور بچوں کی بڑی تعداد غیر معمولی موٹاپے کا شکار ہو رہی ہے، اسی وجہ سے دنیا میں پہلی بار موٹاپے کا شکار اسکول جانے والے بچوں کی تعداد کم وزن بچوں سے تجاوز کر گئی ہے۔

اس حوالے سے یونیسیف کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 میں 5 سے 19 سال کی عمر کے ہر پانچ میں سے ایک بچہ یا نوجوان زائد وزن یا موٹاپے کا شکار ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر صحت بخش غذاؤں، الٹرا پروسیسڈ فوڈز اور میٹھے مشروبات کے بڑھتے استعمال کے باعث بچوں میں موٹاپے کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔

ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کے مطابق 2010 کے بعد سے دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں بچوں میں زائد وزن اور موٹاپے کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں بھی بچوں میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور 2040 تک موٹاپے کے شکار بچوں کی اکثریت ان ہی ممالک میں رہنے کا امکان ہے۔

ماخذ: ARY News Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے