پولیس کی گرفتار افراد کو ٹیلر سوئفٹ کے گانے بار بار سنانے کی دھمکی
دریشم 3 نے بیٹے کو قاتل بنا دیا، 2000 کلومیٹر سفر طے کر کے باپ کو کیسے قتل کیا؟
ویڈیو: نوجوان نے بلندی سے گرنے والے بچے کو عین وقت پر بچا لیا
سی این جی بھروانے کے دوران کار میں زوردار دھماکا، فوٹیج جاری
اسٹاک ہوم : امریکا اور جرمنی کے 3 سائنس دانوں نے دماغی خلیوں کو روشنی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی تکنیک آپٹو جینیٹکس تیار کرنے پر 2026 کا نوبیل انعام برائے طب اپنے نام کرلیا۔
سوئیڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کی نوبیل اسمبلی نے پیر کو امریکی سائنس دان کارل ڈائسراتھ اور جرمن سائنس دانوں پیٹر ہیگیمان اور جارج ناگل کو یہ اعزاز دینے کا اعلان کیا، ان میں سے 2 کا تعلق جرمنی جبکہ ایک کا امریکا سے ہے۔
رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ تینوں سائنسدانوں کو روشنی سے فعال ہونے والے آئن چینلز اور آپٹو جینیٹکس سے متعلق دریافتوں پر نوبیل انعام دیا گیا ہے۔
میڈیسن کا نوبیل انعام امریکا سے تعلق رکھنے والے کارل ڈیسروتھ جبکہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے پیٹر ہیگمین اور جارج ناگل کے نام رہا۔
نوبیل اسمبلی کے سیکریٹری جنرل تھامس پرل مین کے مطابق آپٹو جینیٹکس کی مدد سے پہلی مرتبہ زندہ دماغ میں انفرادی عصبی خلیوں کی سرگرمی کو روشنی کے ذریعے براہِ راست آن یا آف کرنا ممکن ہوا ہے۔
نوبیل کمیٹی کی رکن اور جینیات کی پروفیسر اینا ویڈل نے کہا کہ اس دریافت نے نیورو سائنس میں ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے، تاہم یہ ابھی صرف ابتدا ہے۔
تینوں سائنس دانوں کو مجموعی طور پر 12 ملین سویڈش کرونا، یعنی تقریباً 12 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔
دماغی بیماریوں کی تحقیق میں اہم پیش رفت
نوبیل انعام یافتہ سائنس دانوں کی تحقیق اب مختلف دماغی بیماریوں کو سمجھنے کے لیے استعمال کی جارہی ہے۔ محققین جانوروں پر تجربات کے ذریعے شیزوفرینیا، الزائمر، پارکنسنز، مرگی اور نشے کی عادت جیسے امراض میں مخصوص عصبی خلیوں کے کردار کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ڈائسراتھ نے آپٹو جینیٹکس کے ذریعے چوہوں کے موٹر کارٹیکس میں مخصوص عصبی خلیوں کو فعال کرکے ان کی مونچھوں کی حرکت کو کنٹرول کیا۔
ماہرین کے مطابق اگر کسی بیماری میں یہ معلوم ہوجائے کہ مخصوص خلیے کب اور کہاں فعال ہوتے ہیں تو انسانوں میں بیماری کے بنیادی طریقۂ کار کو سمجھنے اور مستقبل میں بہتر علاج کے امکانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ 6 اکتوبر کو فزکس، 7 اکتوبر کو کیمسٹری اور 8 اکتوبر کو ادب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ امن کے نوبیل انعام کا اعلان 9 اکتوبر جبکہ معیشت کا نوبیل انعام 12 اکتوبر کو دیا جائے گا۔
