• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 6:18 شام
  • پاکستان

ایئرپورٹ پر آخری کمرشل پرواز 2013 میں پی آئی اے نے آپریٹ کی تھی

خراب موسم یا ہنگامی صورتحال میں حیدرآباد ایئرپورٹ کو متبادل ایئرپورٹ کے طور پر استعمال کرنے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق مجوزہ اپ گریڈیشن کے تحت ایئرپورٹ کے رن وے کی لمبائی 7 ہزار فٹ سے بڑھا کر 11 ہزار 500 فٹ کی جائے گی تاکہ بڑے طیارے، بشمول بوئنگ 777، کی لینڈنگ ممکن ہو سکے۔

منصوبے کے تحت ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بنیادی سہولیات میں بھی بہتری لائی جائے گی تاکہ لینڈنگ اور ممکنہ آپریشنز کے دوران بہتر سروسز فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اپ گریڈیشن منصوبہ حیدرآباد ایئرپورٹ کو ریجنل حب کے طور پر فعال بنانے اور مستقبل میں اندرون ملک پروازوں کے آغاز میں بھی معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں مسافروں کو بذریعہ سڑک کراچی اور دیگر شہروں تک منتقل کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔

ایئرپورٹ کو ممکنہ ریجنل پروازوں کے لیے فعال بنانے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ حیدرآباد ایئرپورٹ سے آخری کمرشل پرواز 2013 میں پی آئی اے نے آپریٹ کی تھی۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے