• اکتوبر 3, 2026
  • آخری اپڈیٹ اکتوبر 3, 2026 5:54 شام
  • پاکستان

گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 10 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

لوئر دیر میں آدینزئی کے دور افتادہ علاقوں یونین کونسل اسبنڑ اور یونین کونسل خانیور کے بریمکی، شادم اور شوڑشنگ میں پراسرار بخار سے مجموعی طور پر 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ درجنوں متاثرہ افراد کو پشاور، سوات اور دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 10 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فوت ہونے والوں میں 4 خواتین، 3 بچے اور 2 جوان شامل ہیں۔

لوئر دیر: مقامی افراد کے مطابق پراسرار بخار کے دوران سانس لینے میں دشواری اور خون کے سفید خلیوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ہر سال آتی ہے، تاہم حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات نہیں کیے جاتے، جس کے باعث عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔

ڈی ایچ او لوئر دیر کے مطابق دو نوجوان گردن توڑ بخار کے باعث پشاور میں زیر علاج تھے۔ محکمہ صحت پشاور اور لوئر دیر کی ٹیموں نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

ڈی ایچ او کے مطابق علاقے میں بخار فیبرایل بیماری کی اطلاعات ہیں جو جانوروں سے منتقل ہوتی ہے۔ ملیریا اور ڈینگی کا اسپرے کیا گیا ہے جبکہ لائیو اسٹاک اور محکمہ صحت کی مشترکہ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ صحت لوئر دیر نے متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں سینکڑوں افراد کا معائنہ کرنے کے ساتھ ان کے خون کے نمونے بھی حاصل کیے گئے، ڈی سی بشارت احمد۔

ماخذ: Express Urdu اصل خبر پڑھیں
administrator

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے